’بدصورت ترین ٹماٹر‘ کا ایوارڈ کسے ملا؟

سپین میں منعقد ہونے والے اس مقابلے میں حصہ لینے والے شرکا کہتے ہیں کہ انہیں قسمت سے ایسے ٹماٹر مل جاتے ہیں۔

سپین میں گذشتہ 14 سال سے ’بدصورت ترین ٹماٹروں‘ کے مقابلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

رواں سال بھی درجنوں بدصورت ٹماٹروں کو اس مقابلے میں پیش کیا گیا، جہاں اس مقابلے کا فیصلہ ایک مشہور جیوری نے کیا۔

مقابلے میں پیش ہونے والی ٹماٹر کی ایک قسم، جسے ’ٹڈیلہ کا بدصورت ٹماٹر‘ بھی کہا جاتا ہے، مارمنڈے قسم کا ایک پرانا ٹماٹر ہے جو بنیادی طور پر نوارے کے علاقے میں اگتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس قسم میں سے کچھ ٹماٹر گول اور ہموار ہونے کی بجائے عجیب و غریب ٹیڑھی میڑھی شکل اختیار کر جاتے ہیں۔

مقابلے میں حصہ لینے والے شرکا کہتے ہیں کہ انہیں قسمت سے ایسے ٹماٹر مل جاتے ہیں۔ تاہم دوسرے شرکا ایسے ٹماٹروں کے لیے شہد کی مکھیوں کی ناکام پولینیشن کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔

مقابلے میں ’نارمل‘ ٹماٹر کے معیار اور ذائقے کا علیحدہ مقابلہ بھی ہوتا ہے اور اس کے بعد منتظمین ان ٹماٹروں کی دعوت اڑاتے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا