اچھا کام نہ کرنے پر حکومت پر بھی تنقید کروں گی: وینا ملک

ونیا ملک آن لائن پلیٹ فارم اردو فلکس پر ایک بار پھر سیاسی طنز و مزاح کا پروگرام شروع کرنے جا رہی ہیں۔

پاکستانی اداکارہ وینا ملک تقریباً سات سال بعد ایک بار پھر ایک سیاسی طنز و مزاح کے پروگرام میں نظر آئیں گی۔

تقریباً 20 سال سے پاکستان میں شوبز کا حصہ رہنے والی وینا ملک نے متعدد پاکستانی اور بالی وڈ فلموں میں کام کیا ہے۔ وہ بہترین اداکارہ کا نگار ایوارڈ اور لکس سٹائل ایوارڈ بھی جیت چکی ہیں۔

وینا ملک کی شہرت کی سب سے بڑی وجہ ان کا سیاسی طنز و مزاح کا پروگرام ’ہم سب امید سے ہیں‘ تھا، جس میں ان کی معروف سیات دانوں کی نقل اتارنے کو بہت پسند کیا گیا۔

اب طویل عرصے کے بعد وینا ملک آن لائن پلیٹ فارم اردو فلکس پر ایک بار پھر سیاسی طنز و مزاح کا پروگرام شروع کرنے جا رہی ہیں۔

انڈپینڈنٹ اردو نے اس ضمن میں وینا ملک سے ملاقات کی اور ان سے پوچھا کہ وہ اتنے عرصے سے کہاں غائب تھیں اور ایک بار پھر سیاسی طنز و مزا ح کا پروگرام شروع کرنے کی کیا وجہ ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وینا نے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کو وقت دینا چاہتی تھیں، اس سے لیے کافی عرصے تک مںظر عام سے دور رییں، تاہم اب بچے سکول جاتے ہیں، ان کے دوست بھی ہیں تو وینا کے پاس وقت ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی طنز و مزاح کا پروگرام کرنا ان کے لیے بہت آسان ہوگا کیونکہ انہیں اس کام میں لطف آتا ہے۔

وینا نے کہا کہ فنکاروں کو صاحبِ رائے ہونا چاہیے اور انہیں سیاسی خیالات کا اظہار بھی کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے شو میں صرف حزبِ اختلاف کو طنز و مزاح کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا بلکہ اچھا کام نہ کرنے پر حکومت پر بھی تنقید ہوگی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا