کراچی گرین لائن منصوبہ: 40 بسوں کی پہلی کھیپ پہنچ گئی 

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے مطابق ’گرین لائن راہداری 22 کلومیٹر طویل ہے جس پر روزانہ ایک لاکھ 35 ہزار مسافر سواری کرسکیں گے۔‘  

کراچی شہر میں 2016 سے تاخیر کے شکار گرین لائن بس منصوبے کے لیے اتوار کو 40 بسوں کی پہلی کھیپ پہنچ گئی ہے۔  

کراچی گرین لائن ٹرانسپورٹ منصوبے کے لیے  یہ ہائبرڈ بسیں چین میں تیار کی گئی ہیں۔ 

چین سے براستہ کولمبو چینی بحری جہاز’ فین شن‘ کے ذریعے یہ بسیں کراچی بندرگاہ پر ایک دن کی تاخیر سے اتوار کی دوپہر پہنچائی گئیں۔  

کراچی  کی روائتی لوکل بسوں کی نسبت یہ بسیں  لمبی اور مکمل ایئرکنڈیشنڈ ہوں گی۔ ہر بس میں  200 سے 250 افراد کے سفر کرنے گنجائش موجود ہے۔ بسوں میں خواتین اور معذور افراد کے لیے بھی نشستیں مختص ہیں، گرین لائن منصوبے کے پہلے فیز کی بحالی کے لیے 80 بسیں مختص ہوں گی۔ 

اس موقع پر کراچی بندرگاہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے کہا منصوبے کے پہلے مرحلے میں یہ بسیں کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے گرومندر تک کے لیے چلائی جائیں گی، جہاں اب تک ٹریک مکمل ہوچکا ہے، جب کہ 40 مزید بسیں اکتوبر تک کراچی پہنچ جائیں گے۔  

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے دعویٰ کیا کہ منصوبے کا کنٹرول روم، بس کا ٹریک اور سٹیشن مکمل ہوگئے ہیں، جن پر صرف ٹکٹ سافٹ ویئر لگانا باقی ہے نیز جلد ہی ڈرائیورز کی تربیت کرکے آزمائشی سفر شروع کیا جائے گا۔

اسد عمر کے مطابق ’گرین لائن راہداری 22 کلومیٹر طویل ہے جس پر روزانہ ایک لاکھ 35 ہزار مسافر سواری کرسکیں گے۔‘  

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اسد عمر کے مطابق گرین لائن منصوبہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کا واحد منصوبہ نہیں بلکہ وفاق کے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں کراچی کے لیے پانچ بڑے منصوبے شامل ہیں۔ 

 گرین لائن بس منصوبے کا سنگ بنیاد 2016 میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے رکھا تھا۔ شروع ہوا تھا اور نواز شریف کی جانب سے یہ منصوبہ ایک سال میں مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم چھ سال گزرنے کے باوجود بھی یہ منصوبہ تاحال مکمل نہیں ہو سکا ہے۔  

یہ منصوبہ پہلے مرحلے میں کراچی کے علاقے سے گرومندر تک تھا جس دوران 18 کلومیٹر پر 16 ارب روپے کی لاگت آنا تھی، بعد میں اسے گرومندر سے ٹاور تک کردیا گیا۔ اس کے تاخیر کے باعث اس منصوبے پر اب 25 ارب روپے خرچ ہوں گے۔  

واضح رہے گرین بس منصوبے کی اس افتتاحی تقریب میں سندھ حکومت کے کسی بھی نمائندے یا وزیراعلیٰ سندھ نے شرکت نہیں کی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان