ڈینئل کریگ کی بطور جیمز بانڈ آخری فلم، اگلا 007 کون ہو گا؟

2018 میں جب ادریس ایلبا نے سوشل میڈیا پر جیمزبونڈ کے معروف انداز میں ڈائیلاگ پوسٹ کیا کہ’میرا نام ایلبا ہے۔ ادریس ایلبا۔‘تو ان کے جیمزبونڈ ہونے کی باتیں شروع ہو گئیں، بعد میں انہوں نے اپنی پوسٹ پر لکھا کہ افواہوں پر کان دھرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

بونڈ سیریز کے موجودہ ہیرو ڈینئل کریگ مزید یہی کردار ادا کرتے رہنے سے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر چکے ہیں(تصویر: اے ایف پی)

جیمز بونڈ فلموں کی کاسٹنگ کے معاملے میں چند سوال  ہمیشہ متوقع ہوتے ہیں جیسے کہ ’اگلا 007 کون ہو گا؟‘

 بہت سے لوگوں کو توقع ہے کہ بونڈ فلموں کا نیا ہیرو کوئی سیاہ فام یا کوئی خاتون بھی ہو سکتی ہے۔

بونڈ سیریز کے موجودہ ہیرو ڈینئل کریگ مزید یہی کردار کرنے سے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ 2006 میں جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنے کے آغاز کے بعد سے ہی وہ اسے چھوڑنے کی فکر میں ہیں لیکن جیمزبونڈ سلسلے کی نئی فلم’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ان کی پانچویں اور آخری فلم دکھائی دیتی ہے اور پھر سے افواہیں شروع ہو چکی ہیں۔

کئی سال سے متعدد ناموں کو جیمزبونڈ کے کردار کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے یہ کردار کرنے والوں میں شان کونری، راجرمور اور پیئرس برونسن شامل ہیں۔ جیمزبونڈ کا کردار کریگ کو دینا کردار کو مضبوط بنانے کی کوشش تھی کیونکہ برطانوی خفیہ ادارے کے چوٹی کے ایجنٹ کے کردار کو امریکی فلمی کردار جیس بورن کی بھرپور مہم جوئی نے خطرے میں ڈال دیا تھا۔

ڈینئل کریگ نے’کیسینو رائل‘اور’سکائی فال‘نامی فلموں میں کام کر کے خاص طور پر بڑی کامیابی سمیٹی کیونکہ ان فلموں کو بونڈ سلسلے کی بہترین فلمیں سمجھا جاتا ہے۔ وہ ان فلموں میں برطانوی مصنف ایئن فلیمنگ کے ناولوں کے اصلی کردار کی طرف واپس آتے دکھائی دیتے ہیں۔

دا ڈارک نائٹ رائیزز، وینم اور میڈمیکس: فیوری روڈ میں ولن یا ہیرو مخالف کردار کرنے والے اداکار ٹام ہارڈی بونڈ کے پراسرار کردار برقرار رکھنے کا راستہ ہوں گے۔ بیٹنگ ایجنسی ولیم ہل کے مطابق ٹام ہارڈی اس وقت برطانیہ میں بکیز کے پسندیدہ ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اکثر زیر بحث آنے والا ایک نام ادریس ایلبا کا ہے جو اپنی فلم’دا وائر‘، ’سوئیے سائیڈ سکواڈ‘اور برطانوی نشریاتی ادارے کی مقبول سیریز’لوتھر‘سے جانے جاتے ہیں.

2018 میں جب ادریس ایلبا نے سوشل میڈیا پر جیمزبونڈ کے معروف انداز میں ڈائیلاگ پوسٹ کیا کہ’میرا نام ایلبا ہے۔ ادریس ایلبا۔‘تو پلیٹ فارم پر ان کے اگلا جیمزبونڈ ہونے کی باتیں شروع ہو گئیں۔ لیکن بعد میں انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ افواہوں پر کان دھرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

دوسری جانب بونڈ فلموں کی پروڈیوسر باربرا بروکولی کئی بار کہہ چکی ہیں کہ ضروری نہیں کہ اگلا 007 سفید فام ہی ہو۔ امریکی جریدے ورائٹی کے ساتھ بات چیت میں وہ خاتون بونڈ کو مسترد کرتے ہوئے دکھائی دیں۔ ان کے بقول: ’میں مردانہ کردار، خواتین کو دینے میں خاص طور پر دلچسپی نہیں رکھتی۔ میرا خیال ہے کہ خواتین اس سے زیادہ دلچسپ ہوتی ہیں۔‘

لیکن بروکولی کے ان الفاظ سے 33 سالہ سیاہ فام برطانوی اداکارہ لاشانالنچ کے حوالے سے قیاس آرائیوں کا سلسلہ نہیں رک سکا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فلم