چپ کے بحران کے سبب آئی فون 13 کی پیداوار میں کمی متوقع

چپس کی قلت کی وجہ سے آٹو موبائل سمیت الیکٹرونکس کی صنعتیں شدید دباؤ کا شکار ہیں اور کئی کمپنیز نے عارضی طور پر اپنی پیداوار بند کر دی ہے۔

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنے نئے فون آئی فون 13 ماڈل کی پیداوار میں ایک کروڑ یونٹس تک کی کمی کر سکتی ہے جس کی وجہ عالمی سطح پر پیدا ہونے والی چپ کی قلت ہے۔

بلوم برگ نیوز نے اس معاملے سے آگاہی رکھنے والے افراد کے توسط سے رپورٹ کیا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک آئی فون نے نو کروڑ یونٹس تیار کرنے تھے لیکن ایپل نے اپنے مینو فیکچررز کو بتا دیا ہے کہ ان یونٹس کے نمبر اس متوقع تعداد سے کم ہو سکتے ہیں۔

ایپل کے مطابق براڈ کام اور ٹیکساس انسٹرومنٹس کو چپس سپلائی فراہم کرنے کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایپل نے اس حوالے سے کیے جانے والے سوال کو جواب دینے سے انکار کر دیا جب کہ براڈ کام اور ٹیکساس انسٹرومنٹس نے بھی روئٹرز کے سوالوں کا جواب نہیں دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جولائی میں ایپل نے اپنی آمدن میں سست روی کی پیش گوئی بھی کی تھی۔ کمپنی کے مطابق چپس کی قلت کی وجہ سے کمپنی کی میکس اور آئی پیڈز بنانے کی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے آئی فون کی پیداوار بھی متاثر ہوئی ہے۔

چپس کی قلت کی وجہ سے آٹو موبائل سمیت الیکٹرونکس کی صنعتیں شدید دباؤ کا شکار ہیں اور کئی کمپنیز نے عارضی طور پر اپنی پیداوار بند کر دی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی