گوگل میپس پر پراسرار ’بلیک ہول‘ کی حقیقت کیا ہے؟

ریڈاِٹ کے صارفین اس بحث میں مشغول ہیں کہ آیا بلیک ہول واقعی کوئی جزیرہ، دوسری دنیا میں جانے کا راستہ یا کوئی خفیہ فوجی اڈا ہے یا نہیں۔

گوگل میپ پر بظاہر ’بلیک ہول‘ دکھائی دینے والا جزیرہ جسے ریڈاِٹ کے ایک صارف نے تلاش کیاتھا (تصویر: ریڈاِٹ / گوگل میپس)

انٹرنیٹ پر کھوج لگانے والے یہ سراغ لگانے میں ناکام ہیں کہ گوگل میپس پر دکھائی دینے والا ’بلیک ہول‘ کیا ہے۔ اس بلیک ہول کا انکشاف امریکی کمیونٹی نیٹ ورک ’ریڈاِٹ‘ (Reddit) کے ایک صارف نے کیا تھا۔

بلیک ہول کی تین اطراف ہیں اور اسے گذشتہ ہفتے کوکوبلاکس نے ریڈٹ پر شیئر کیا تھا۔

انہوں نے لکھا: ’کتنی حیرت کی بات ہے۔ یہ کسی جزیرے کی طرح بالکل دکھائی نہیں دیتا۔‘

ریڈاِٹ کے صارفین اس بحث میں مشغول ہیں کہ آیا بلیک ہول واقعی کوئی جزیرہ، دوسری دنیا میں جانے کا راستہ یا کوئی خفیہ فوجی اڈا ہے یا نہیں۔

بہت سے لوگوں نے بلیک ہول کو دیکھنے کے لیے گوگل میپس کو سرچ کیا جو آخر کار بحرالکاہل کے ملک جمہوریہ کیریباتی کی ملکیت مرجانی جزیرہ نکلا جسے جزیرہ وستوک بھی کہا جاتا ہے۔

سائنسی خبریں دینےوالی ویب سائٹ ’لائیو سائنس‘ کے مطابق گوگل فوجی اور دیگر ’خفیہ‘ مقامات کو اکثر دھندلا کر دیتا ہے تا کہ ان مقامات کے محل وقوع کے بارے میں معلومات کو افشا ہونے سے روکا جا سکے۔ یہ عمل ’بلیک ہول‘ کے بارے میں قیاس آرائی کا سبب سکتا ہے۔

ریڈاِٹ کے صارفین نے لکھا: ’میری پہلی سوچ یہ تھی کہ اسے سینسر کیا گیا ہے۔ اس بات کی کوئی تُک نہیں بنتی کہ اتنے کم گہرے پانی میں واقع چھوٹے سے مرجانی جزیرے پر قدرتی طور پر وجود میں آنے والی کوئی شے سیاہ رنگ کی ہو۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ریڈاِٹ کے کئی صارفین کو احساس ہوگیا کہ بلیک ہول دراصل جزیرہ وستوک ہے۔ مبینہ طور پر ایک غیرآباد مرجانی جزیرہ جو آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مشرق میں 2280 کلو میٹر (3902 میل) کے فاصلے پر واقع ہے۔

ریڈاِٹ کے ایک اور صارف جن کی قیاس آرائی تقریباً درست نکلی نے لکھا کہ ’یہ فرض کرتے ہوئے یہ کوئی بلیک ہول نہیں، ہو سکتا ہے کہ یہ زمین کے اندر سے نکلنے والا لاوا ہو جس کی وجہ سے وہ سیاہ دکھائی دیتا ہے۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ یہ لاوا سخت ہونے کے بعد بننے والی چٹان ہو۔‘

نیشنل جیوگرافک کے مطابق وستوک بحرالکاہل میں واقع جنوبی ’لائن آئی لینڈز‘ کے پانچ مرجانی جزیروں میں سے ایک ہے اور لوگوں کی نظروں میں کم ہی آتا ہے۔

جزیروں کا یہ سلسلہ بھی ناقابل یقین حد تک متنوع ہے چاہے یہ جزیرے ساحل کے قریب ہوں یا دور۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی تحقیق