عالمی مہنگائی کے دوران پاکستان نے معاملہ بہتر سنبھالا : عمران خان

وزیر اعظم پاکستان نے وزارت خارجہ ترجمان مزمل اسلم کا ایک ویڈیو بیان بھی شئیر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور آنے والے دنوں میں روزگار کی ضرورت ہوگی۔

’پاکستان ماشاللہ (اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے)اس چیلنج سےنسبتاً بہتر طور پر نبرد آزما ہوا۔‘ (تصویر: عمران خان آفیشل اکاؤنٹ فیس بک)

وزیر اعظم عمران خان نے آج اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے کرونا کے دوران لاک ڈاؤن میں اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ دوسرے ممالک کی نسبت بہتر انداز میں سنبھالا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سطح پر قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے دنیا کے بیشتر ممالک بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ پاکستان نسبتاً بہتر رہا ہے جہاں مہنگائی کو قابو کرنےکے لیے قدرے بہتر انداز میں سنبھالا گیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’کرونا کی بندشوں کے باعث جہاں عالمی سطح پراشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے نے دنیاکے بیشتر ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے کر بری طرح متاثرکیا وہاں پاکستان ماشاللہ (اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے)اس چیلنج سےنسبتاً بہتر طور پر نبرد آزما ہوا۔‘

وزیر اعظم عمران خان نے وزارت خزانہ ترجمان مزمل اسلم کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ پاکستان کی گرتی ہوئی معیشت کے تصورات کو ’غلط‘ قرار دے رہے ہیں۔ مزمل اسلم نے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے اعداد و شمار کا حوالہ دیا اور کہا کہ رواں برس ستمبر سے اکتوبر تک خوراک کی قیمتوں میں 1.9 فیصد، ورلڈ سیریل انڈیکس میں 3.2 فیصد، خوردنی تیل کی قیمتوں میں 9.6 فیصد اور ڈیری مصنوعات کی قیمتوں میں 2.6 فیصد اضافہ ہوا۔

مزمل اسلم کا مزید کہنا تھا کہ عالمی سطح پر افراط زر میں اضافے کے رجحان کے باوجود اکتوبر میں پاکستان کی برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور رواں سال 30 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، نیز ٹیکسٹائل برآمدات بھی 22 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا۔

مزمل اسلم کے مطابق حکومت کے بروقت اقدامات سے گزشتہ ماہ ملک کی غیر تیل درآمدات میں 12.5 فیصد کمی ہوئی جس سے 750 ملین ڈالر کا فرق پڑا  نیز بڑھتی ہوئی آمدنی کی وجہ سے ٹیکس وصولی میں بھی چار ماہ کے دوران 32 فیصد اضافہ ہوا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چار ماہ کے دوران ملک میں کپاس کی فصل میں 81 فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ اگست کے دوران صنعت میں 12 فیصد سے زیادہ اور کمپنیوں کے منافے میں 21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ ظاہر کرتا ہے کہ ملک کی معیشت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور آنے والے دنوں میں روزگار کی ضرورت ہوگی۔

وزیر اعظم کے اعلان کردہ 120 ارب روپے کے ریلیف پیکیج میں متوسط طبقے کے لیے ریلیف کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی نومبر سے فروری کے دوران گزشتہ برس کی کھپت سے زیادہ استعمال ہونے والے ہر بجلی یونٹ پر پانچ سے سات روپے کی رعایت کا اعلان کیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان