پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مقابلوں کے چند دلچسپ حقائق

پاکستانی ٹیم ٹرینٹ برج میں ابھی تک 14 ایک روزہ میچ کھیل چکی ہے جن میں سے اسے سات میں فتح جبکہ اتنے ہی میچوں میں شکست ہوئی ہے۔ 

2019 کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ کے دوران  ایئن مورگن پاکستانی بولر محمد حفیظ کی گیند پر کلین بولڈ ہوتے ہوئے (روئٹرز) 

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اس وقت نوٹنگم کے ٹرینٹ برج سٹیڈیم میں میچ کھیلا گیا میچ پاکستان نے جیت لیا ہے۔

ٹرینٹ برج کے میدان کے بارے میں کچھ تاریخی حقائق سے ہم اپنے قارئین کو آگاہ کرتے چلیں تو سب سے پہلے جو بات دلچسپی کا باعث ہے وہ یہ  ہے کہ ٹرینٹ برج کے میدان میں پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ  بھی پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان کو فتح نصیب ہوئی تھی۔

ایک روزہ میچوں کی تاریخ کا یہ 14واں میچ 31 اگست 1974 کو کھیلا گیا تھا۔ اس میچ میں پاکستانی بلے باز ماجد خان نے 109 رنز کی یاد گار اننگز کھیلی تھی جبکہ بولنگ میں عمران خان10 اوور میں36 رنز دے کر کوئی وکٹ نہ حاصل کر سکے تھے۔انگلینڈ نے چار وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے جس کو پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 46ویں اوور میں پورا کر لیا تھا۔

پاکستانی ٹیم ٹرینٹ برج  میں ابھی تک 14 ایک روزہ میچ کھیل چکی ہے جن میں سے اسے سات میں فتح جبکہ اتنے ہی میچوں میں شکست ہوئی ہے۔ تو اس حوالے سے کہا جا سکتا ہے کہ پاکستان کا ریکارڈ اس گراونڈ کے معاملے میں ففٹی ففٹی ہے۔ 

جن سات میچوں میں پاکستان کو فتح ہوئی ان میں سےچار میں پاکستان نے پہلے بلے بازی کی جبکہ تین میں پاکستان نے کامیابی سے انگلینڈ کا دیا ہدف حاصل کیا ۔

 اس میدان میں پاکستان نے میزبان ٹیم کے خلاف چار ٹیسٹ میچ بھی کھیلے ہیں جن میں تین میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔ 

ٹرینٹ برج  میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آٹھ بار مدمقابل آئی ہیں جن میں سے پاکستانی ٹیم تین بار فاتح رہی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم نے پانچ میچز اپنے نام کیے ہیں۔

ٹرینٹ برج کے میدان  میں پاکستان نے آخری بار انگلینڈ کو 1 ستمبر 1996 کو شکست سے دوچار کیا جبکہ حال ہی میں کھیلی جانے پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز میں 17 مئی 2019 کو ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست سے دوچار کیا۔ 

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے 87 ایک روزہ میچوں میں انگلینڈ کو 53 میچ جیت کر واضح برتری حاصل ہے جبکہ پاکستانی ٹیم صرف 31 میچ ہی جیت سکی ہے۔ تین میچ ٹائی پر ختم ہوئے۔

ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف 9 بار آمنے سامنے آئی ہیں اور دونوں ہی چار چار میچ جیت سکی ہیں جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا ہے۔ ورلڈ کپ کے دوران انگلینڈ اور پاکستان انگلینڈ میں تین بار آمنے سامنے آئے ہیں اور تینوں بار میزبان ٹیم نے میدان مار کر پاکستان کو شکست سے دو چار کیا۔


 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ