بلوچستان میں کوئلے کی کان پر حملہ، تین کان کن ہلاک

سرکاری حکام کے مطابق یہ واقعہ ضلع ہرنائی کے کوئلے سے مالا مال علاقے شاہرگ میں پیش آیا۔

ہرنائی بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے تقریباً دو سو کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے ( اے ایف پی فائل فوٹو)

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شارنگ میں مسلح افراد نے اتوار کو کوئلے کی کان میں کام کرنے والے تین کان کنوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

فوری طور پر کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ضلعی انتظامیہ کے سربراہ سہیل انور ہاشمی کے مطابق یہ واقعہ صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے کوئلے سے مالا مال علاقے شاہرگ میں اتوار کی صبح پیش آیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ہرنائی بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے تقریباً دو سو کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔

سہیل انور ہاشمی نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی اور مقامی پولیس کی ٹیمیں حملہ آوروں کو تلاش کر رہی ہیں۔

رواں جنوری میں بھی مسلح افراد نے ضلع بولان میں کوئلے کی کان سے مزدوروں کے ایک گروپ کو اغوا کر کے قریبی پہاڑی علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ حکام کو جائے وقوعہ سے 11 لاشیں اور تین زخمی ملے تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان