بی ٹی ایس آرٹسٹ آف دی ایئر کا ایوراڈ جیتنے والا پہلا ایشیائی گروپ

بی ٹی ایس نے برطانوی بینڈ کے ساتھ اپنی تصویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کی اور بعد میں اپنے ٹوئٹر پیغام میں ’آرمی‘ کے نام سے مشہور مداحوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ایوارڈ دینے کی تقریب میں مشہور سٹارز نے شرکت کی۔

جنوبی کوریا کا سب سے بڑا میوزک بینڈ بی ٹی ایس اب تک نو اے ایم اے ایوارڈ جیت چکا ہے (اے ایف پی)

جنوبی کوریا کے معروف ’کے پاپ‘ بینڈ ’بی ٹی ایس‘ نے امریکن میوزک ایوارڈز (اے ایم اے) شو میں آرٹسٹ آف دی ایئر کا انعام جیت لیا ہے جس کے بعد وہ یہ ایوارڈ جیتنے والا پہلا ایشیائی میوزک گروپ بن گیا ہے۔

سات ارکان پر مشتمل جنوبی کوریا کے میوزیکل بینڈ نے فیورٹ پوپ بینڈ اور پاپ گانے ’بٹر‘ کے لیے فیورٹ سونگ کے ایوارڈز بھی جیت لیے ہیں۔

انعامات کی رنگا رنگ تقریب کی میزبانی امریکی ریپر اور نغمہ نگار کارڈی بی نے کی۔

جنوبی کوریا کا سب سے بڑا میوزک بینڈ بی ٹی ایس اب تک نو اے ایم اے ایوارڈ جیت چکا ہے۔

بینڈ نے برطانوی راک بینڈ ’کولڈ پلے‘ کے ساتھ مل کر ’مائی یونیورس‘ گایا جسے پہلی بار دنیا بھر میں ٹیلی ویژن پر دکھایا گیا۔

بی ٹی ایس نے برطانوی بینڈ کے ساتھ اپنی تصویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کی اور بعد میں اپنے ٹوئٹر پیغام میں ’آرمی‘ کے نام سے مشہور مداحوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ایوارڈ دینے کی تقریب میں مشہور سٹارز نے شرکت کی۔

نئے نئے آئیڈیاز متعارف کروانے والے جنوبی کوریا کے پاپ بینڈ نے موسیقی کی امریکی تاریخ میں اس وقت اپنی جگہ بنا لی تھی جب اس کے سنگل گانے’ڈائنامائٹ‘ کو موسیقی اور تفریح کے امریکی میگزین بل بورڈ کی جانب سے سو بہترین گانوں کی فہرست میں پہلا نمبر دیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس طرح یہ گانا پاپ موسیقی کی درجہ بندی میں سب سے اوپر آنے والا جنوبی کوریا کا پہلا گانا بن گیا۔

بی ٹی ایس کی طرح خاتون امریکی ریپرز ڈوجہ کیٹ اور دی سٹالین نے بھی تین، تین ایوارڈز حاصل کیے۔

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے پسندیدہ خاتون پاپ فنکارہ اور اپنی البم ’ایورمور‘ کے لیے پسندیدہ پاپ البم کا ایوارڈ جیتا۔

اسی طرح برطانوی گلوکار ایڈشیرن پسندیدہ مرد پاپ گلوکار کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

واضح رہے کہ اے ایم اے دنیا کا ایسا سب سے بڑا شو ہے جس میں مداح ووٹ دیتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی موسیقی