چارسدہ میں ’قرآن کی بے حرمتی‘: ریکارڈ سمیت پولیس سٹیشن نذر آتش

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص کو مبینہ طور پر قرآن نذر آتش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تاہم مقامی لوگوں کا مطالبہ تھا کہ ملزم کو ان کے حوالے کیا جائے۔

پولیس کی جانب سے مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے  لیے بھاری نفری طلب کرنا پڑی اور جنہوں نے بعد میں لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال بھی کیا لیکن وہ پھر بھی ناکام رہے (اے ایف پی)

خیبر پختونخوا کے اعلیٰ پولیس حکام کے مطابق ضلع چارسدہ کے علاقے مندنی میں ایک شخص کی مبینہ طور پر قرآن نذر آتش کرنے کے واقعے کے بعد جلاؤ گھراؤ میں ملوث افراد کو تلاش کر رہی ہے تاہم ابھی تک حکام نے کسی ایف آئی آر کے درج کیے جانے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مشتعل ہجوم نے ایک پولیس سٹیشن اور متعدد چوکیوں کو سمیت ریکارڈ کے جلا دیا تھا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص کو مبینہ طور پر قرآن نذر آتش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تاہم مقامی لوگوں کا مطالبہ تھا کہ ملزم کو ان کے حوالے کیا جائے۔

 بعد ازاں مشتعل ہجوم نے اتوارکی شام تھانہ مندنی پر حملہ کیا اور پولیس سٹیشن کے مرکزی دروازے اور تھانے میں موجود گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

پولیس کی جانب سے مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے  لیے بھاری نفری طلب کرنا پڑی اور جنہوں نے بعد میں لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال بھی کیا لیکن وہ پھر بھی ناکام رہے۔

اس حوالے سے پیر کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ پولیس حکام نے واقعے کے بارے میں بریفنگ دی۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری،  آئی جی پی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری،  سیکرٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔

بریفنگ کے دوران اعلیٰ پولیس حکام نے بتایا کہ مشتعل ہجوم کی طرف سے ایک پولیس سٹیشن اور مختلف چوکیوں کو ریکارڈ سمیت نذر آتش کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بعض عناصر اور جرائم پیشہ افراد نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر لوگوں کو اکسایا، جن کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

جبکہ پولیس حکام مبینہ طور پر قرآن کی بے حرمتی کرنے والے شخص کے حوالے سے کہا کہ اس شخص کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ مبینہ طور پر قرآن کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق محمود خان کا کہنا تھا کہ حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔

ہوا کیا تھا؟

مبینہ طور پر قرآن کی بے حرمتی کرنے والے شخص کے خلاف کیے جانے والے احتجاج کے دوران مندنی باڑی بند شیخانو کلی کے رہائشی صابرشاہ نے مقامی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ ہفتے کی رات پیش آیا اور صبح یعنی اتوار کو لوگوں کو اس بارے میں علم ہو کہ ایک شخص نے بلاک بنانے والی فیکٹری سے قرآن اٹھا کر اسے مبینہ طور پر نذر آتش کر یا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد لوگوں نے پولیس کو اطلاع کرنے کے بعد اس شخص کی تلاش شروع کر دی۔

ان کے مطابق نہ تو کسی کو ملزم کا نام معلوم ہے اور نہ ہی مقام جبکہ وہ پنجابی زبان کے ساتھ انگلش کے الفاظ بھی بول لیتے ہیں۔

اس حوالے سے مقامی صحافی داود شاہ نے انڈپنڈنٹ اردو کو بتایا کہ اس شخص کے بارے میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے۔

داود شاہ  کہتے ہیں کہ اس شخص کو نہ کسی نے دیکھا ہے اور نہ ہی کوئی اس کا گواہ ہے جبکہ مقامی لوگ کہتے ہیں کہ یہ واقعہ ہفتے کی شام یا رات کو ہوا تھا اور کچھ مقامی افراد کو اتورا کی صبح قران کے کچھ ضعیف اوراق ملے تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان