ساجد خان کی 12 وکٹیں، پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف کلین سویپ

پاکستان کی جانب سے میچ میں آف سپنر ساجد خان نے اہم کردار ادا کیا اور مجموعی طور پر 12 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان بابر اعظم نے اہم موقع پر انٹرنشینل کرکٹ میں اپنی پہلی وکٹ لی۔

(اے ایف پی)

پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کر لیا ہے۔

ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری لمحات میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف آٹھ رنز سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان نے میچ کے پانچویں اور آخری دن پہلے تو میزبان ٹیم کو فالو آن کیا اور اس کے بعد دوبارہ بنگلہ دیش کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہا۔

میچ کے پانچویں دن کھیل کا آغاز ہوا تو بنگلہ دیش کو فالو آن سے بچنے کے لیے 25 رنز درکار تھے اور اس کی تین وکٹیں باقی تھیں۔ تاہم بنگلہ دیش اپنی پہلی اننگز کے سکور میں 11 رنز کا اضافہ ہی کر سکا۔

فالو آن ہونے کے بعد بنگلہ دیش کے بلے بازوں نے دوسری اننگز میں قدرے بہتر کھیل کا مظاہرہ اور کھیل کو دن کے اختتامی لمحات تک لے جانے میں کامیاب رہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ میزبان ٹیم یہ میچ بچانے میں کامیاب ہو جائے گی، جب پاکستان کو جیت کے لیے چار مزید وکٹیں درکار تھیں مگر دوسری جانب اس کے پاس صرف 15 اوورز ہی رہ گئے تھے۔

لیکن ایسے میں کپتان بابر اعظم مہدی حسن مرزا اور شکیب الحسن کے درمیان اہم شراکت داری کو توڑنے میں کامیاب ہو گئے۔ بابر اعظم نے اس طرح ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے میچ میں آف سپنر ساجد خان نے اہم کردار ادا کیا اور مجموعی طور پر میچ میں 12 وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلہ دیش کی طرف سے دوسری اننگز میں شکیب الحسن، لٹن داس اور مشفیق الرحیم نے میچ بچانے کی بھرپور کوشش کی اور بالترتیب 63، 45 اور 48 رنز سکور کیے لیکن وہ ٹیم کو کلین سویپ سے بچانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

اس جیت کے بعد ساجد خان کو میچ کا بہترین جبکہ عابد علی کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ