پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے: وزیر اعظم

وزیراعظم آفس کے مطابق امریکی وفد سے ملاقات کے دوران عمران خان نے امید ظاہر کی کہ ’امریکی وفود کے دوروں سے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور عوام کے قریبی رابطوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔‘

چار رکنی امریکی وفد کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے موقع پر لی گئی تصویر (فوٹو: پی آئی ڈی)

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ہفتے کو امریکی سینیٹ کے چار رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان امریکہ سے اپنے  تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور مضبوط اقتصادی تعلقات چاہتا ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ہفتے کو ملاقات کے دوران ’وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسے تمام شعبوں بالخصوص اقتصادیات میں وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔‘

رواں ہفتے کے شروع میں پاکستان نے جمہوریت سے متعلق امریکی سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کردیا تھا جو ورچوئلی منعقد ہونا تھا اور جس میں امریکہ کی جانب سے کئی ممالک کے رہنماؤں کو مدعو کیا گیا تھا۔وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ’دونوں ممالک کے درمیان گہری اور مضبوط شراکت داری خطے کے امن، سلامتی اور خوش حالی کے لیے باہمی طور پر مفید اور اہم ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیراعظم آفس کے مطابق امریکی وفد سے ملاقات کے دوران عمران خان نے امید ظاہر کی کہ ’امریکی وفود کے دوروں سے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور عوام کے قریبی رابطوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔‘

افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے عمران خان نے انسانی بحران اور معاشی تباہی کو روکنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرتے ہوئے افغان عوام کی حمایت کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وفد کی جانب سے کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان سے غیر ملکی شہریوں کے انخلا کے عمل میں پاکستان کے حالیہ تعاون کو سراہا گیا۔

امریکی سینیٹرز نے اسلام آباد میں پاکستانی دفتر خارجہ کا بھی دورہ کیا۔ وفد میں شریک چاروں امریکی قانون ساز سینیٹ کی سلیکٹ کمیٹی برائے انٹیلی جنس کے ارکان ہیں جب کہ ان میں سے ایک سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کا بھی حصہ ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان