چائے کے مقامی سٹال آپ کو پاکستان کے ہر شہر کے بازار میں دکھائی دیتے ہیں لیکن اسلام آباد میں کچھ عرصے سے چائے کے پردیسی سٹالوں نے لوگوں کے دل موہ رکھے ہیں۔ کوئٹہ چائے کے نام سے ٹی سٹال تقریباً ہر سیکٹر کے مرکز میں نظرے آتے ہیں جہاں چائے پینے والوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔ دیکھیے کہ کوئٹہ والوں کی اسلام آباد میں بکنے والی چائے کی خاصیت کیا ہے۔