یارک شائر اور لاہور قلندرز کے درمیان ’تاریخی‘ میچ ملتوی

یارک شائر کرکٹ کلب اور پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے درمیان اتوار کو طے دوستانہ مگر ’تاریخی‘ میچ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

لاہور قلندرز کے ساتھ کھیلے جانے والے میچ کو ملتوی کرنے کا بیان یارک شائر کرکٹ کلب کی جانب سے جاری کیا گیا ہے (اے ایف پی)

یارک شائر کرکٹ کلب اور پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے درمیان اتوار کو طے دوستانہ مگر ’تاریخی‘ میچ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

یہ میچ دونوں ٹیموں کے درمیان نئی شراکت داری کے فروغ کے لیے کھیلا جانا تھا۔

یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے مطابق کاؤنٹی کرکٹ کلب کہنا ہے کہ چار روزہ دورہ جس میں دوستانہ میچ بھی شامل تھا کووڈ 19 کی وجہ سے لگنے والی پابندیوں کی وجہ سے منسوخ کیا گیا ہے۔

یہ دوستانہ میچ 16 جنوری کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا۔

دوستانہ میچ کھیلنے کا فیصلہ اس وقت کیا گیا جب دونوں کلبز کے درمیان کھلاڑیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہوا جس کے تحت پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے رواں سال موسم گرما میں غیر ملکی کھلاڑی کی حیثیت سے ہیڈنگلے روانہ ہونا ہے۔

یہ معاہدہ کرسمس سے پہلے کیا گیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پروگرام کے مطابق یارک شائر نے بدھ کو پاکستان پہنچنا تھا۔ کرکٹ کلب اولین انتخاب کے کھلاڑیوں کی اکثریت کے بغیر ٹیم کے ساتھ پاکستان آتا کیونکہ اس کے بہت سے کھلاڑی اس وقت دنیا میں مختلف جگہ کھیل رہے ہیں۔

گذشتہ ماہ بڑے پیمانے پر برطرفیوں کے بعد کلب کے پاس کوچنگ سٹاف یا طبی عملہ بھی نہیں ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ