پاکستان انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کے 240 رنز کے تعاقب میں افغانستان انڈر 19 کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر صرف 215 رنز ہی بنا سکی۔

فتح کے بعد پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا ایک انداز (تصویر: پی سی بی ٹوئٹر اکاؤنٹ)

برائن لارا سٹیڈیم ٹرینیڈاڈ میں جمعرات کو کھیلے گئے گروپ سی کے ایک میچ میں پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے افغانستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو 24 رنز سے شکست دے کر آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

پاکستان کے 240 رنز کے تعاقب میں افغانستان انڈر 19 کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر صرف 215 رنز ہی بناسکی۔

پاکستانی بولرز اویس علی نے تین جبکہ قاسم اکرم نے دو اور معاذ صداقت نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

افغانستان کے اوپنرز بلال سعیدی 42 اور اعجاز احمدزئی 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اس سے قبل قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان قاسم اکرم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ٹاپ آرڈر عبدالفصیح کی نصف سنچری کی بدولت پاکستان انڈر 19 نے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے۔

عبدالفصیح نے چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔ اوپنر احمد شہزاد نے 43 اور کپتان قاسم اکرم نے 38 رنز بنائے۔

اختتامی اوورز میں معاذ صداقت نے 37 گیندوں پر سات چھکوں کی مدد سے 42 رنز کی اننگز بنائی اور سکور کو 230 کے پار لے جانے میں مدد کی۔

حریف ٹیم کے اظہار الحق نے تین جبکہ نور احمد اور نوید زدران نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستانی کرکٹر معاذ صداقت کو افغانستان کے خلاف انڈر 19 ورلڈ کپ کے میچ میں پلیئر آف دا میچ کا اعزاز  دیا گیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ