سلطانز بمقابلہ گلیڈی ایٹرز: ’کپتان پرسکون تو ٹیم پرسکون‘

پی ایس ایل 7 کے گذشتہ روز کھیلے گئے میچ میں سوشل میڈیا صارفین نے جہاں ایک طرف کھلاڑیوں کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے جارحانہ رویے پر تنقید کی، وہیں دوسری جانب مداح ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کے پرسکون انداز کو سراہتے نظر آئے۔

31 جنوری 2022 کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل  میچ  میں  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دینے کے بعد ملتان سلطانز کے کھلاڑی جشن مناتے ہوئے (فوٹو: اے ایف پی)

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے پیر (31 جنوری) کو ہونے والے میچ میں دفاعی چیمپیئن ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چھ رنز سے شکست دے دی۔

یہ پی ایس ایل 7 میں سلطانز کی مسلسل تیسری فتح اور گلیڈی ایٹرز کی دوسری شکست تھی۔

گلیڈی ایٹرز اور سلطانز کا مقابلہ میچ کے آخری اوور تک جاری رہا، جارحانہ اننگز کھیلنے کی کوشش میں کوئٹہ کے کھلاڑیوں کا پے در پے آؤٹ ہونا اور کپتان سرفراز احمد کی پریشانی اور جارحانہ انداز سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سوشل میڈیا صارفین نے جہاں ایک طرف کھلاڑیوں کے لیے سرفراز احمد کے جارحانہ رویے پر تنقید کی، وہیں دوسری جانب مداح سلطانز کے کپتان محمد رضوان کے پرسکون انداز کو سراہتے نظر آئے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز کی جانب سے جمیز فاکنر کے رن آؤٹ کو میچ کا ’ٹرننگ پوائنٹ‘ قرار دینا بھی سوشل میڈیا پر ان پر تنقید کی وجہ بنا ہوا ہے۔

علی نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا: ’سرفراز نے خود 23 بالز ضائع کرکے محض 21 رنز بنائے لیکن کہا کہ فاکنر کا آؤٹ ہونا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔‘

ٹوئٹر صارف عارفہ فیروز کا کہنا تھا کہ ’سرفراز احمد ایک پرسکون سمندر سے بپھرا ہوا آتش فشاں بننے میں ایک منٹ نہیں لگاتے۔ سرفراز کا ٹیم پر اتنا غصہ کرنا اچھا پیغام نہیں دیتا۔ انہیں خود اور گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ کو ان کے اعصاب قابو میں رکھنے کی ضرورت ہے۔‘

عبداللہ آصف نامی صارف نے لکھا: ’دونوں کپتانوں کی باڈی لینگویج دیکھیں۔ رضون نے ایک اوور میں 24 رنز دینے پر بھی بولر عمران کو کچھ نہیں کہا تاہم سرفراز خان ٹیم کی پوزیشن ٹھیک ہونے کے باوجود شدید نروس تھے۔ جب کپتان پرسکون ہوتا ہے تبھی ٹیم پرسکون ہوتی ہے۔‘

وسیم الہیٰ نے لکھا کہ ’بہترین کرکٹ کا مظاہرہ۔ سرفراز اپنے کھلاڑیوں پر بےجا دباؤ ڈالتے ہیں جب کہ محمد رضوان ہر قسم کی صورت حال میں مسکراتے رہتے ہیں۔‘

ٹوئٹر صارف فاطمہ بتول نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تحریر کیا: ’رضوان اور سرفراز کے بارے میں بحث چل رہی ہے۔ سرفراز کے بھی اچھے دن تھے مگر اب رضوان کرکٹ پر حکمرانی کر رہے ہیں۔ وہ اپنی پرفارمنس اور تسلسل سے دل تسخیر کر رہے ہیں۔ پتہ نہیں کیوں وہ مجھے دھونی کی یاد دلاتے ہیں۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل