سعودی عرب میں آئی ٹی کمپنیوں کی نمائش میں پاکستان کی شرکت

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں آئی ٹی کمپنیوں کی سب سے بڑی بین الاقوامی نمائش لیپ 2022 کا آغاز ہو گیا ہے جس میں متعدد پاکستانی کمپنیاں بھی شرکت کر رہی ہیں۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں آئی ٹی کمپنیوں کی سب سے بڑی بین الاقوامی نمائش لیپ 2022 کا آغاز ہو گیا ہے جس میں متعدد پاکستانی کمپنیاں بھی شرکت کر رہی ہیں۔

آئی ٹی کمپنیوں کی نمائش لیپ میں دنیا بھر سے کل 90 ممالک کی سینکڑوں آئی ٹی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔

نمائش میں سب سے زیادہ کمپنیاں پاکستان سے ہیں۔ پاکستان آئی ٹی کمپنیوں کے پویلین کا افتتاح سعودی عرب میں پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے کیا۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر کا کہنا تھا کہ اس نمائش سے آئی ٹی کے شعبے میں پاکستانی کمپنیاں بہتر انداز میں متعارف ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح پاکستان آئی ٹی کے شعبے میں آگے بڑھ رہا ہے اس سے پاکستان کے زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا تھا کہ اس نمائش میں پاکستان سے 25 کمپنیاں اور 15 سٹارٹ اپس آئے ہیں۔

نمائش میں شریک پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی جانب سے نمائش کے انتظامات کو سراہا اور کہا کہ اس سے سعودی عرب سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ آئی ٹی کے شعبے میں تعاون بڑھے گا۔

تین روز تک جاری رہنے والی اس لیپ 2022 نامی نمائش میں لگے سٹالز کو دیکھنے والوں کی تعداد ہزاروں میں رہی ہے جن میں سعودی اور غیرملکی شہری بھی شامل ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا