پاکستان اب بھی سٹریٹیجک پارٹنر ہے: امریکہ

امریکہ نے واضح کیا کہ اسلام آباد کو واشنگٹن کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کے لیے چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو کشیدہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس پر ظہور کا نقطہ نظر

پاکستان اب بھی سٹریٹیجک پارٹنر ہے: امریکہ

امریکہ اور پاکستان کے درمیان جاری سرد مہری کے دوران چار فروری کو امریکہ نے اسلام آباد کے ساتھ اپنی سٹریٹجک شراکت داری پر زور دیا ہے۔

سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی گذشتہ بدھ کی بریفنگ میں ایک صحافی نے بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کے ایک حالیہ بیان کا حوالہ دیا جس نے ہندوستان میں بی جے پی حکومت پر پاکستان کو چینی کیمپ میں دھکیلنے کا الزام لگایا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم محکمہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ہندوستانی پارلیمانی بحث میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا: ’میں اسے پاکستانیوں اور چین پر چھوڑ دوں گا کہ وہ اپنے تعلقات پر بات کریں۔ میں یقینی طور پر ان ریمارکس کی توثیق نہیں کروں گا۔‘

انہوں نے واضح کیا کہ اسلام آباد کو واشنگٹن کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کے لیے چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو کشیدہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

اس موضوع کو بین الاقوامی شہرت کے حامل ظہور نے انڈپینڈنٹ اردو کے لیے اپنے پہلے کارٹون میں کچھ یوں پیش کیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کارٹون