ریچھ کی جگہ غلطی سے بھائی کو گولی مارنے والے شخص کی خودکشی

امریکہ میں ایک شخص نے ریچھ کو نشانہ بنانے کی کوشش کے دوران اپنے بھائی کو غلطی سے گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔

دو فروری، 2022 کو کوسوو میں ایک ریچھ برف پرچل رہا ہے (اے ایف پی)

امریکی ریاست اوریگن میں ایک شخص نے ریچھ کو نشانہ بنانے کی کوشش کے دوران اپنے بھائی کو غلطی سے گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس شخص نے اپنے گھر کے قریب کالے ریچھ سے خود کو بچانے کے لیے بندوق اٹھائی تھی۔

لیکن اس کی بجائے جوزفین کاؤنٹی کی سنی ویلی میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے میں اس شخص نے غلطی سے اپنے بھائی کو گولی مار دی۔

پولیس نے ایک شخص کی طرف سے 911 پر کال موصول ہونے کے بعد جواب دیا جس نے اس شخص نے بتایا کہ اس نے ریچھ کو دیکھ کر ’گن لوڈ کرتے وقت غلطی سے اپنے بھائی کو گولی مار دی تھی۔‘

شیرف کے دفتر نے مزید بتایا: ’تحقیقات کی بنیاد پر اس بات کا امکان ہے کہ کال کرنے والے نے حادثاتی فائرنگ کی اطلاع دینے کے لیے 911 پر کال کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انڈر شیرف ٹریوس سنائیڈر نے کہا کہ جب افسران ان کے گھر پہنچے تو 911 پر کال کرنے والا شخص گولی لگنے سے ہلاک ہو چکا تھا۔ پولیس کو ایک اور مردہ شخص کی لاش ملی جو گولی لگنے سے ہلاک ہوا تھا۔

یہ واقعہ منگل کی صبح اوریگون کے شہر یوجین سے 125 میل دور دیہی علاقے میں پیش آیا۔

واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور حکام نے تاحال ہلاک ہونے والوں کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ