عدم اعتماد کی توپ اور مولانا کی ہتھیلی پر رکھی تحریک

پی ڈی ایم کی جانب سے حال ہی میں اعلان کردہ تحریک عدم اعتماد پر ایک نظر

عدم اعتماد کی توپ اور مولانا کی ہتھیلی پر رکھی تحریک

حکومت مخالف سیاسی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے گی۔

اس بات کا اعلان مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم کے ایک حالیہ اجلاس کے بعد شہباز شریف، مریم نواز اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا تھا۔

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطوں کا اختیار اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’پیپلز پارٹی اور حکومتی اتحادیوں سے مل کر عدم اعتماد کی تحریک کامیاب کرائیں گے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

لاہور میں جمعے کو ہونے والے پی ڈی ایم اجلاس میں مولانا فضل الرحمن، شہباز شریف اور مریم نواز جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے نواز شریف بھی شریک ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں حزب اختلاف کے لیڈروں آصف زرداری، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن نے حکومتی اتحادیوں مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی ( بی اے پی ) کو ساتھ ملانے کے لیے ملاقاتیں شروع کر رکھی ہیں اور ’گرین سگنل‘ کا دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے۔

البتہ حکومت کا موقف ہے کہ حزب اختلاف کے پاس مطلوبہ ووٹ موجود نہیں ہے اور وہ اس سے قبل انتشار کا شکار رہی ہے اور اس بار بھی ایسا ہوگا۔

اس صورتحال کو ظہور نے اپنے اس کارٹون میں سمونے کی کوشش کی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کارٹون