یوکرین سے ’دور رہو‘: امریکہ کی روس کو تنبیہ

روس اور یوکرین کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اس سارے معاملے میں امریکہ کے کردار پر ایک نظر

یوکرین سے ’دور رہو‘: امریکہ کی روس کو تنبیہ

امریکی صدر جو بائیڈن ہفتے (12 فروری) کو روسی صدر ولادی میر پوتن سے بات چیت کریں گے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب امریکہ نے پہلے ہی عالمی برادری کو خبردار کر رکھا ہے کہ چند دنوں میں یوکرین پر روسی حملہ شروع ہو سکتا ہے۔

امریکہ نے جمعے کے روز ڈرامائی طور پر خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے یوکرین میں مقیم اپنے شہریوں سے کہا تھا کہ انہیں 48 گھنٹوں کے اندر وہاں سے نکل جانا چاہیے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ ایک لاکھ سے زیادہ روسی فوجیوں کا حملہ جو اس وقت یوکرین کے قریب موجود ہیں ’کسی بھی دن ہو سکتا ہے۔‘

دوسری جانب ان بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کریملن نے کہا کہ وہ کبھی بھی بحران کو جنم نہیں دے گا۔ ادھر بیجنگ اولمپکس، جو روس کے قریبی اتحادی ملک چین میں جاری ہیں، کے حوالے سے سلیوان نے کہا تھا کہ ’20 فروری کو گیمز ختم ہونے سے پہلے ایسا حملہ ہو سکتا ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کارٹون