امریکہ: ٹرک ڈرائیور 50 فٹ بلندی سے دریا میں گرنے کے بعد بھی محفوظ

سٹیٹ پولیس نے بتایا کہ اس کے اہلکار اور ویسٹن فائر ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار منٹوں میں جائے وقوعہ پر پہنچے اور ڈرائیور کو دیکھا جو تیر نہیں سکتے تھے اور ٹرک کے اوپر کھڑے تھے۔

این بی سی بوسٹن کی رپورٹ کے مطابق ڈاک پہنچانے والا  ٹرک پل سے پھسل کر ریمپ کے اوپر سے ہوتا ہوا سیکنڈز کے اندر دریا میں جاگرا(سٹیٹ پولیس ایسوسی ایشن آف میساچوسٹس/ ٹوئٹر)

امریکی پوسٹل سروس (یو ایس پی ایس) کے ایک ٹرک کو بوسٹن کے باہر50 فٹ اونچائی کے پل سے دریائےچارلس میں گرتے ہوئے فلمایا گیا ہے۔

ہفتہ کی سہ پہر پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو پیر کو سٹیٹ پولیس ایسوسی ایشن آف میساچوسٹس نے شیئر کی۔

این بی سی بوسٹن کی رپورٹ کے مطابق ڈاک پہنچانے والا  ٹرک پل سے پھسل کر ریمپ کے اوپر سے ہوتا ہوا سیکنڈز کے اندر دریا میں جاگرا۔

حکام کے مطابق حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

سٹیٹ پولیس نے بتایا کہ اس کے اہلکار اور ویسٹن فائر ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار منٹوں میں جائے وقوعہ پر پہنچے اور ڈرائیور کو دیکھا جو تیر نہیں سکتے تھے اور ٹرک کے اوپر کھڑے تھے۔

ڈپٹی فائر چیف جسٹن ووڈسائڈ نے بوسٹن 25 نیوز کو بتایا کہ:’ وہ صرف یہ کہہ رہے تھے کہ انہیں بہت ٹھنڈ لگ رہی ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

این بی سی بوسٹن کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے بتایا کہ ڈرائیور زخمی ہونے سے معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔

ووڈسائڈ کا کہنا تھا کہ روٹ نمبر 128 پر حادثات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جہاں یو ایس پی ایس ٹرک گرا تھا۔

انہوں نے کہا کہ: ’چونکہ انہوں نے ماس پائیک [میساچوسٹس ٹرنپائک ٹول ہائی وے] پر انٹرچینج 14 سے ٹول بوتھس نکال لیے ہیں، تو ہم نے ان دونوں ریمپ پر ٹریکٹر ٹریلر الٹنے کے واقعات میں اضافہ دیکھا ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم نے عام طور پر یہی دیکھا کہ ٹریک یہاں الٹ جاتے ہیں اور ہم نے کہا کہ ایک دن یہاں سے کوئی تیزی سے گزر رہا ہوگا یا ایسا ہی کچھ ہو گا اور دریا میں جا گریں گے۔‘

گو کہ دریا میں گرنے کی وجہ سے ٹرک آدھا ٹوٹ گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹرک میں لدے بہت سے پیکیجز نکال لیے ہیں۔

یو ایس پی ایس نے ایک بیان میں کہا کہ ٹرک میں موجود ڈاک کا تعین پوسٹل انسپکٹرز کی جانب سے ان کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ