پی ایس ایل ٹرافی شاہین آفریدی کے علاقے لنڈی کوتل پہنچ گئی

شاہین آفریدی کے والد ایاز آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ ان کیلئے بڑی خوشی کی بات ہے کہ لاہور قلندر کی ٹیم منیجمنٹ ان کے حجرے آئی ہے۔ جس پر وہ بہت خوش ہیں اور ان کے مشکور ہیں۔

لاہور قلندرز کی ٹیم مینجمنٹ پی ایس ایل کی ٹرافی کے ہمراہ کپتان شاہین شاہ آفریدی کے آبائی علاقے میں واقع ان کے گھر پہنچی تو اہل علاقہ نے بھرپور طریقے سے ان کا استقبال کیا۔

شاہین آفریدی کے والد ایاز آفریدی نے ٹیم اونر عاطف رانا ہیڈ کوچ عاقب جاوید اور ان کے بڑئے بھائی سابق ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی کے ساتھ پی ایس ایل ٹرافی اٹھا کر جشن کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ٹیم اونر عاطف رانا کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کے والد ایاز آفریدی میچ دیکھنے نہیں آئے تھے اس لیے ٹرافی ان کے آبائی گاؤں لنڈی کوتل لائے ہیں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شاہین آفریدی کے والد ایاز آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ ان کیلئے بڑی خوشی کی بات ہے کہ لاہور قلندر کی ٹیم منیجمنٹ ان کے حجرے آئی ہے۔ جس پر وہ بہت خوش ہیں اور ان کے مشکور ہیں۔ انہوں نے قبائلی روایات کے مطابق ٹیم منیجمنٹ کو روایتی لنگی بھی پہنائی اور انہیں خوش آمدید کہا۔

شاہین آفریدی کے چچازاد اور قبائلی ملک دریا خان آفریدی نے کہا کہ آج وہ بہت خوش ہیں کہ ان کے حجرے پر لاہور سے مہمان آئے ہوئے ہیں۔ شاہین صرف خیبر پختونخوا یا لاہور کے نہیں بلکہ پورے پاکستان کا شاہین ہے، اور وہ آنے والے وقت میں بھی پاکستان کیلئے اعزازات لائیں گے۔

اس موقع پر علاقہ مکینوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا