20 سال بعد کوما سے جاگتے ہی ’ماں‘ کہنے والا شخص چل بسا

ٹیری وین والس نے 19 سال کوما میں رہنے کے بعد آنکھیں کھولیں اور ایک ماہ سے بھی کم وقت میں بولنے کی صلاحیت دوبارہ حاصل کر کے اپنی دیکھ بھال کرنے والی ٹیم کو حیران کر دیا تھا۔

فیملی کی جانب سے فراہم کی جانے والی تصویر میں ٹیری وین والس کو دیکھا جا سکتا ہے (Roller-Coffman Funeral Home)

جنوبی امریکہ کی ریاست آرکنساس سے تعلق رکھنے والے ٹیری وین والس 57 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ یہ وہی شخص ہیں جنہوں نے تقریباً دو دہائیاں کوما میں گزاری تھیں۔

ان کے انتقال کی خبر سب سے پہلے دی نیویارک پوسٹ نے کچھ یوں دی تھی کہ ’ٹیری وین والس منگل کو انتقال کر گئے ہیں۔‘

ٹیری وین والس کی کہانی 2003 میں اس وقت مشہور ہوئی جب سی این این اور بی بی سی سمیت چند خبر رساں اداروں نے ان کی حیران کن صحت یابی کے بارے میں اطلاع دی۔

والس کی عمر 19 سال تھی جب وہ ایک حادثے کے باعث کوما میں چلے گئے تھے جبکہ گاڑی چلانے والا ان کا دوست اس حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

حادثے کے بعد دوسرے مسافر کو تباہ شدہ گاڑی کے ملبے سے نکالا گیا تھا۔

ٹیری وین والس نے 19 سال کوما میں رہنے کے بعد آنکھیں کھولیں اور ایک ماہ سے بھی کم وقت میں بولنے کی صلاحیت دوبارہ حاصل کر کے اپنی دیکھ بھال کرنے والی ٹیم کو حیران کر دیا تھا۔

اس وقت سٹون کاؤنٹی ری ہیبلی ٹیشن سینٹر کے ایک ملازم نے خبر رساں اداروں کو بتایا تھا کہ والس نے لفظ ’ماں‘ سے بولنا شروع کیا اور پھر ’پیپسی‘ اور پھر ’دودھ‘ کا لفظ بولا تھا۔

ملازم نے مزید کہا کہ ’اس کے بعد، ان کی صلاحیت تیزی سے بحال ہوئی اور اب وہ جو کچھ کہنا چاہیں وہ سب کہہ سکتے ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

والس کی بیٹی امبر ہیں جو حادثے سے کچھ دیر پہلے پیدا ہوئی تھیں اور ان کے ساتھ ساتھ ان کے پوتے پوتیاں بھی ہیں۔

ان کی والدہ انگیلی والس نے 2003 میں اپنے بیٹے کی صحت یابی کو ایک ’معجزہ‘ قرار دیا تھا۔

ٹیری وین والس کے کوما سے بیدار ہونے والے دن کے متعلق ان کی والدہ نے بتایا تھا کہ ’میں آپ کو اپنی پہلی سوچ نہیں بتا سکتی، میں فرش پر گر گئی تھی۔‘

خاندان کے افراد ان کی بے ہوشی کے دور میں باقاعدگی سے ان سے ملنے جاتے تھے اور یہاں تک کہ ہفتے کے آخر میں انہیں ہسپتال سے گھر لے آتے تھے، جس کے بارے میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ’اس حوصلہ افزائی نے کوما سے واپسی میں ان کی مدد کی۔‘

ٹیری وین والس کے مطابق مزید کہا گیا ہے کہ وہ ایک چھیڑخانی کرنے والے شخص تھے اور اپنی بہن کو چھیڑنا انہیں اچھا لگتا تھا۔ ان کے حیرت انگیز مزاح کو ان کے اہل خانہ بہت یاد کریں گے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ