کامیاب تحریک عدم اعتماد کے بعد ’امپورٹڈ حکومت‘ کے چرچے

عمران خان کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنی حکومت ختم ہونے کے بعد بننے والی ’امپورٹڈ حکومت‘ یعنی درآمد شدہ حکومت کو قبول نہیں کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے متحدہ اپوزیشن کی نئی حکومت کو ’امپورٹڈ حکومت‘ قرار دیا ہے۔

گذشتہ شب تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے بعد اب عمران خان سابق وزیراعظم ہو چکے ہیں لیکن تحریک عدم اعتماد کے پیش ہونے سے اس کی کامیابی تک عمران خان اس کو بیرونی سازش قرار دیتے رہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی حکومت ختم ہونے کے بعد بننے والی ’امپورٹڈ حکومت‘ یعنی درآمد شدہ حکومت کو قبول نہیں کریں گے۔

گذشتہ چند روز میں جاری کئی بیانات میں انہوں نے تحریک عدم اعتماد کو بیرونی سازش سے جوڑتے ہوئے اس تحریک کے پیش کرنے والے سیاسی رہنماوں اور اس پر ووٹ ڈالنے کے بیانات دینے والے اراکین پر سخت تنقید بھی کی۔

اس تمام صورت حال کو ظہور نے اپنے کارٹون میں سمونے کی کوشش کی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کارٹون