بھارت کیبل کار حادثہ: ریسکیو کے لیے ایئر فورس طلب

بھارتی ریاست جھار کھنڈ میں ایک مذہبی سیاحتی مقام پر کیبل کار حادثے میں ایک خاتون کی موت اور تین افراد کے زخمی ہونے کا واقعہ رونما ہوا ہے۔

بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع دیو گھر میں ایک مذہبی سیاحتی مقام پر کیبل کار حادثے میں 48 کے قریب افراد ہوا میں معلق رہ گئے جنہیں بچانے کے لیے بھارتی فضائیہ کی خدمات لینی پڑیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سوموار کو تریکٹ کے مقام پر نصب کیبل کار کی چین اتر گئی جس سے اس کی دو بوگیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

اس وقت تقریباً 48 سیاح کیبل کار کے ذریعے گہری گھاٹی پار کر رہے تھے۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک خاتون ہلاک اور دوسری شدید زخمی ہوئی ہیں۔ تاحال 20 افراد ایسے ہیں جنہیں محفوظ مقام پر پہنچایا جانا باقی ہے۔

جھار کھنڈ کے متعلقہ ضلعے دیو گھر کی انتظامیہ کے ایک افسر نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ’ہم نے 24 کے قریب افراد کو بچا لیا ہے لیکن اب بھی کچھ لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

افسر نے بتایا کہ دو سیاحوں نے خوف کی وجہ سے بوگیوں سے چھلانگ لگا دی لیکن انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

انتظامیہ نے پھنسے ہوئے یاتریوں اور سیاحوں کو نکالنے کے لیے بھارتی ایئر فورس کو بلایا تھا جس نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا اور دیگر پھنسے ہوئے افراد کو خوراک اور پانی پہنچایا۔

تریکٹ کے مقام پر نصب کیبل کار 2,550 ہزار فٹ بلند ہے جو سیاحوں اور یاتریوں میں یکساں مقبول ہے۔ لوگ یہاں ہندو پیشوا بابا بائیدیا ناتھ کا مزار دیکھنے آتے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا