ایشوریا کی بیٹی آرادھیا کے ساتھ غیرمعمولی مشابہت

مداح ایشوریا کا موازنہ بیٹی آرادھیا سے کر رہے ہیں۔ ان میں سے ایک نے لکھا، ’اوہ واہ۔ ان کا بچہ اس کی کاربن کاپی ہے‘

ایک پرانے پنسل اشتہار میں کم عمر ایشوریا رائے بالکل بیٹی آرادھیا کی طرح نظر آ رہی ہیں(فوٹو: ریئر فوٹو کلب/ایشوریا انسٹاگرام)

ایشوریا رائے کی بچپن کی ایک نایاب تصویر انٹرنیٹ پر منظر عام پر آنے کے بعد ان کے مداح ان کی بیٹی آرادھیا بچن سے ان کی مشابہت کو نظر انداز نہیں کر سکے۔

تصویر کو چند سوشل میڈیا ہینڈلز پر شیئر کیا گیا ہے جہاں ایک نوجوان ایشوریہ برانڈ کے پرنٹ اشتہار کے لیے پنسل کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق مداح ایشوریا کا موازنہ بیٹی آرادھیا سے کر رہے ہیں۔ ان میں سے ایک نے لکھا، ’اوہ واہ۔ ان کا بچہ اس کی کاربن کاپی ہے‘ دوسرے نے لکھا،  ’ڈوپلگینگرز یعنی ڈبل کاپی۔‘

ایشوریہ، جو کہ دیگر صورتوں میں آرادھیا کی کافی حفاظت کرتی ہیں، کئی بار اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی بیٹی کی تصاویر شیئر کر چکی ہیں۔

آرادھیا کی دسویں سالگرہ پر ایشوریا نے ابھیشیک بچن کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی ۔ اس نے لکھا تھا، ’میری فرشتہ آرادھیا 10 کی ہوئی۔ آپ ہی ہیں جس کی وجہ سے میں میری ڈارلنگ آرادھیا سانس لیتی ہوں۔ آپ میری زندگی، میری روح ہو۔ میں آپ سے غیرمشروط محبت کرتی ہوں۔‘

امیتابھ بچن کی سالگرہ پر بھی ایشوریہ نے آرادھیا کے ساتھ ان کی ایک تصویر شیئر کی تھی اور ان کی جانب سے سالگرہ کی خواہش بھی لکھی تھی۔ انہوں نے لکھا تھا، ’ہیپی برتھ ڈے ڈیئرسٹ ڈارلنگ دادا جی ۔ لوو یو ہمیشہ کے لیے اور اس سے آگے۔‘

آرادھیا کی تصویریں اکثر انٹرنیٹ پر آتی رہتی ہیں۔ انہیں سوشل میڈیا کے متعدد صارفین کی جانب سے بہت پیار ملا۔

حال ہی میں، اخبار انڈین ایکسپریس کے ساتھ ایک انٹرویو میں جب بھارتی ٹاپ اداکار ابھی شیک بچن سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی بیٹی کی تصویروں کے آن لائن شیئر ہونے کے بارے میں کتنا محفوظ محسوس کرتے ہیں جن میں سے کچھ تو ان کے سکول سے بھی لیک ہو گئی تھیں، تو انہوں نے جواب دیا، ’نہیں، وہ سکول یا کہیں سے بھی لیک نہیں ہوئیں۔ جب بھی وہ گھر سے باہر نکلے گی اس کی تصویریں بنیں گی۔ یہی ہے جو ہے۔ اس کا تجزیہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ وہ دو اداکاروں کی بیٹی ہے، اداکاروں کی پوتی بھی ہے۔ اس کی ماں اسے اس حقیقت کے بارے میں بہت شکر گزار اور شائستہ ہونا سکھاتی ہے کہ لوگ اسے دیکھنا چاہیں گے، اس کی تعریف کریں گے اور اسے غرور کے طور پر نہیں دیکھنا ہے۔

’اور جان لیں کہ آنے والے وقتوں میں، جب اور اگر آپ اس شعبے میں پیشہ ور بن جاتی ہیں، تو آپ کو بہت محنت کرنی ہوگی۔ میری بیوی نے مجھے اس کے بارے میں بتایا تھا جب وہ (آرادھیا) بہت چھوٹی تھی کہ یہ ہوگا، اس لیے ہمیں اسے قبول کرنا پڑا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ماضی میں ایشوریا کی بیٹی کی سکول میں نظم پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا تھا۔ آرادھیا بچن نے سکول میں نظم سنانے کے مقابلے میں حصہ لیا اور ہندی میں نظم پڑھ کر سب کو حیران کر دیا۔

ننھی آرادھیا نے اپنی نظم میں یہ پیغام دیا کہ کسی بھی نئی زبان کو آسانی کے ساتھ کیسے سیکھا جاسکتا ہے، اپنی نظم میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی نئی زبان کے سیکھنے کا سب سے آسان ذریعہ شاعری ہے۔

ابھیشیک اور ایشوریہ کی بیٹی نے اپنے پیغام میں ہندی زبان اور شاعری کی اہمیت سے متعلق بھی بتایا ہے۔

اس ویڈیو کو آرادھیا بچن کے فین پیج کی جانب سے شئیر کیا گیا تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ