جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اتوار کو ممکنہ آئینی ترمیم کے حوالے سے کہا ہے کہ ’اس جعلی قسم کی پارلیمان سے اتنی بڑی آئینی ترمیم کرنا ناانصافی ہے۔‘
قومی اسمبلی
مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم ایکٹ میں 40 سے زیادہ ترامیم کی جا رہی ہیں، جس پر اتحادی جماعتوں کی رضامندی لی جا رہی ہے تاکہ بل کو ووٹنگ کے ذریعے منظور کروا کر ایکٹ بنایا جا سکے۔