اے ایف پی کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’اس سرحد پر گذشتہ 1500 سال سے تناؤ چلا آ رہا ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ معاملات ویسے ہی ہیں جیسے ہمیشہ سے تھے۔ لیکن یہ کسی نہ کسی طریقے سے حل ہو جائیں گے۔‘
پاکستان انڈیا تعلقات
پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق ’انڈیا کا خود کو مظلوم ظاہر کرنے کا من گھڑت بیانیہ اس حقیقت کو نہیں چھپا سکتا کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے اور جموں و کشمیر میں ریاستی جبر میں ملوث ہے۔‘