انڈپینڈنٹ اردو
دنیا

غزہ: انڈپینڈنٹ عربیہ کی صحافی کا اسرائیلی حملے میں قتل، ادارے کا تحقیقات کا مطالبہ

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا کہ پیر کو غزہ کے جنوبی علاقے کے ایک ہسپتال پر اسرائیلی حملوں میں چار صحافیوں سمیت کم از کم 15 افراد کو قتل کر دیا گیا، جن میں انڈپینڈنٹ عربیہ کی فوٹو جرنلسٹ مریم ابو دقہ بھی شامل تھیں۔