افغانستان کا سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے سپنرز پر انحصار

سہ ملکی سیریز میں پاکستان اور میزبان متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں بھی شامل ہیں جو جمعے سے شارجہ میں شروع ہوگی جب کہ چھ ملکی ایشیا کپ کا نو ستمبر سے آغاز ہو گا۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کے گروپ بی میں سری لنکا اور افغانستان کے درمیان 27 اگست 2022 کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کا ایک منظر(اے ایف پی)

افغان کرکٹ ٹیم نے اتوار کو سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے سپن باؤلرز پر مشتمل ٹیم کا اعلان کیا ہے جس کی قیادت راشد خان کریں گے۔ دونوں ایونٹس ٹی 20  فارمیٹ میں اور متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔

راشد خان کے ساتھ ساتھ افغانستان کی سپن باؤلنگ میں نور احمد، مجیب الرحمان، اے ایم غضنفر اور محمد نبی بھی شامل ہوں گے۔ یہ افغانستان کی اس سال کی پہلی ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز ہوگی۔

سہ ملکی سیریز میں پاکستان اور میزبان متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں بھی شامل ہیں جو جمعے سے شارجہ میں شروع ہوگی جب کہ چھ ملکی ایشیا کپ کا نو ستمبر سے آغاز ہو گا۔

افغان سکواڈ میں شامل کیے گئے 19 سالہ نوجوان غضنفر نے ابھی تک کوئی ٹی 20 انٹرنیشنل نہیں کھیلا لیکن انہوں نے اس فارمیٹ کے ڈومیسٹک میچوں اور ایک روزہ میچوں میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

افغانستان نے گذشتہ سال امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے مردوں کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی لیکن 2025 کے آغاز سے اب تک ایک بھی ٹی 20 انٹرنیشنل نہیں کھیلا۔

فاسٹ باؤلنگ کے لیے فاضل حق فاروقی، نوین الحق، عظمت اللہ عمرزئی اور گلبدین نائب ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

افغانستان سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ جمعے کو پاکستان کے خلاف کھیلے گا۔

ایشیا کپ میں افغانستان گروپ بی میں بنگلہ دیش، ہانگ کانگ اور سری لنکا کے ساتھ شامل ہے، جب کہ دفاعی چیمپئن انڈیا، عمان، پاکستان اور متحدہ عرب امارات گروپ اے میں ہیں۔

افغانستان نو ستمبر کو ابو ظہبی میں ہانگ کانگ کے خلاف ایشیا کپ کا پہلا میچ کھیلے گا۔

افغانستان نے ایشیا کپ کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا اعلان بھی کیا ہے جو یو اے ای میں ہی کھیلی جائے گی۔

ٹی 20 میچز دو، تین اور پانچ اکتوبر کو شارجہ میں ہوں گے جب کہ ایک روزہ میچ آٹھ سے 14 اکتوبر تک ابو ظہبی میں کھیلے جائیں گے۔

افغان سکواڈ: راشد خان (کپتان)، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، درویش رسولی، صدیق اللہ اتل، عظمت اللہ عمرزئی، کریم جنت، محمد نبی، گلبدین نائب، شرف الدین اشرف، محمد اسحاق، مجیب الرحمان، اے ایم غضنفر، نور احمد، فرید احمد، نوین الحق، فضل حق فاروقی۔

ایشیا کپ 2025 کی تیاریاں عروج پر ہیں اور اس بار متحدہ عرب امارات میں ہونے والے اس بڑے ایونٹ کے لیے پاکستان اور انڈیا نے اپنے اپنے اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں ٹیموں کی سلیکشن نے کرکٹ شائقین میں کافی بحث چھیڑ دی ہے، خاص طور پر پاکستان کی ٹیم میں چند بڑے ناموں کی غیر موجودگی نے سب کو چونکا دیا ہے۔

پاکستانی سکواڈ

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 فارمیٹ کے لیے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا تھا جس کی قیادت آل راؤنڈر سلمان علی آغا کریں گے۔ حیران کن طور پر سابق کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے اور ٹیم کے کمبی نیشن میں تبدیلی لانے کے لیے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان سکواڈ: سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسان علی، حسان نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، سائم ایوب، سلمان مرزا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم۔

انڈین سکواڈ

انڈیا نے بھی ایشیا کپ کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے جس کی قیادت سوریہ کمار یادو کے سپرد کی گئی ہے جب کہ نوجوان اوپنر شبمن گل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم میں تجربہ کار بولرز جسپریت بمراہ اور کلدیپ یادو بھی شامل ہیں، لیکن یشاسوی جیسوال کو سکواڈ میں جگہ نہیں ملی۔

انڈین سکواڈ: سوریہ کمار یادو (کپتان)، شبمن گل (نائب کپتان)، ابیشیک شرما، ٹلک ورما، ہارڈک پانڈیا، شیوم دوبے، اکسر پٹیل، جیٹیش شرما، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، ورن چکرورتی، کلدیپ یادو، سنجو سیمسن، ہارشت رانا، رنکو سنگھ۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ