کاغذی جہازوں کی اڑان کا مقابلہ پاکستانی نے جیت لیا

آسٹریا میں منعقد کاغذی جہازوں کے عالمی مقابلے میں پاکستانی رانا محمد عثمان سعید کا بنایا ہوا کاغذ کا جہاز سب سے زیادہ دیر تک ہوا میں رہا، یعنی 14.86 سیکنڈ۔

کاغذ کے جہاز بنانے اور اڑانے کے شوقین افراد متوجہ ہوں: آپ اپنی صلاحیات ایک مقابلے میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

پاکستان کے رانا محمد عثمان سعید نے بالکل ایسا ہی کیا اور یوں وہ ہفتے کو ویڈ بل پیپر ونگز مقابلے میں فاتح ٹھہرے۔  

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق دنیا بھر سے کاغذ کے جہاز بنانے اور اڑانے کے شوقین افراد ہفتے کو آسٹریا کے شہر سالزبرگ میں ریڈ بل کے ہینگر سیون میں کاغذ کے جہازوں کے مقابلے میں شرکت کے لیے جمع ہوئے۔

ایونٹ، جسے پیپر پلین ورلڈ چیمپیئن شپ بھی کہا جاتا ہے، 2019 میں کرونا وبا کے بعد سے پہلی بار منعقد ہوئی۔

پاکستانی رانا محمد عثمان سعید کا بنایا ہوا کاغذ کا جہاز سب سے زیادہ دیر تک ہوا میں رہا، یعنی 14.86 سیکنڈ۔

ان کے برعکس سربیا کے لازر کرسٹک کا کاغذ کا جہاز سب سے دور جا کر گرا، یعنی 200 فیٹ سے زیادہ دور۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا