پاکستان ویمن ٹیم کی سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں فتح

108 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جن کی کھلاڑیوں کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں لیکن انہوں نے مطلوبہ رن ریٹ کو برقرار رکھنے کو یقینی بنائے رکھا۔

28 مئی 2022 کی اس تصویر میں پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم سری لنکا کو ٹی20 سیریز میں شکست دینے کے بعد ٹرافی کے ہمراہ(اے ایف پی)

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر شکست دے کر تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل جیت لیا۔

کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز بھی تین صفر سے اپنے نام کر لی۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ تو مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے۔

مہمان ٹیم کی ہاسنی پریرا نے سب سے زیادہ 37 رنز سکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے طوبیٰ حسن، کائنات امتیاز اور ندا ڈار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جب کہ پانچ کھلاڑی رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹیں۔

خواتین کے ٹی 20 کی تاریخ میں یہ 14واں موقع تھا جب ایک اننگز میں پانچ بلے باز رن آؤٹ ہوئیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

108 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جن کی کھلاڑیوں کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں لیکن انہوں نے مطلوبہ رن ریٹ کو برقرار رکھنے کو یقینی بنائے رکھا۔

منیبہ علی نے 33 گیندوں پر 25 رنز، عالیہ ریاض نے 23 گیندوں پر 17، ندا ڈار نے 14 گیند پر 14 اور ارم جاوید نے 12 گیندوں پر 10 رنز بنائے۔

سری لنکا کے برعکس پاکستانی کھلاڑیوں نے آٹھ چوکے اور ایک چھکا بھی لگایا۔

دونوں ٹیمیں اب آئی سی سی ون ڈے ویمنز چیمپیئنز میچز میں آمنے سامنے ہوں گی جو یکم، تین اور پانچ جون کو اسی مقام پر کھیلے جائیں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ