سری لنکا سیریز: پاکستان خواتین ٹیم کی آٹھ وکٹوں سے فتح

پاکستانی بولر غلام فاطمہ کو پلیئر آف دا میچ کا اعزاز دیا گیا ہے۔

پاکستان کی ندا ڈار 28 مئی 2022 کو کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ویمنز کرکٹ میچ کے دوران شاٹ کھیل رہی ہیں (اے ایف پی)

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے بدھ کو سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی ٹیم نے 47.5 اوور میں 169 رنز بنائے اور اس کی پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی اور مہمان ٹیم نے گرین شرٹس کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ جب پاکستان میں آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے میچ کھیلے جارہے ہیں۔

میچ میں قومی ویمنز ٹیم کی شاندار بولنگ کے سبب سری لنکا کی ٹیم اوورز میں 169 رنز بنا کر آؤ ٹ ہوگئی۔

پاکستانی بولرز میں سب سے کامیاب بولنگ غلام فاطمہ نے کی جنہوں نے 10 اوورز میں سے دو میڈان کرائے اور 21 رنز دے کر چار کھلاریوں کو آؤٹ کیا۔ ان کی اسی کارکردگی کی بنیاد پر انہیں پلیئر آف دا میچ کا اعزاز بھی دیا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مہمان ٹیم کی سب سے زیادہ سکورر کویشا دلہاری رہیں جنہوں نے ناٹ آؤٹ رہ کر 49 رنز سکور کیے جبکہ پراسادانی ویرا کوڈی نے 30 اور کپتان چماری اتاپتو 25 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

میزبان ٹیم کی بولرز میں سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثنا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے جارہے ون ڈے سیریز کے تینوں میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔ اس سے قبل پاکستان اسی ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز تین صفر سے جیت چکی ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین اب تک کھیلے گئے 30 میں سے 21 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں سری لنکا نے کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔ اس سے قبل دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ دسمبر 2005 میں مدمقابل آئی تھیں، جہاں مہمان سکواڈ ہی کامیاب ٹھہرا تھا۔

پاکستانی کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں عمدہ کارکردگی کے بعد توجہ ون ڈے انٹرنیشنلز پر ہے۔

دوسری جانب مہمان کپتان چماری اتا پتو کا کہنا ہے کہ یہ ایک نیا فارمیٹ ہے اور وہ ایک نئے عزم کے ساتھ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آغاز کررہے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ