امریکہ: کیلی فورنیا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ

ترجمان کے مطابق ’فوجی اور سویلین امدادی کارکن حادثے کے مقام پر پہنچ چکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر موجود افواہوں کے برعکس اس طیارے میں کوئی جوہری مواد موجود نہیں تھا۔‘

29 جون 2022 کی اس تصویر میں امریکی میرین کور کا ایم وی 22 بی اوسپرے طیارہ سڈنی کے ساحل کے قریب ایک سرچ اینڈ ریسکیو مشن میں شریک ہے(اے ایف پی)

ترجمان کے مطابق امریکی فوج کا ایک طیارہ جس میں پانچ میرینز سوار تھے بدھ کو جنوبی کیلی فورنیا میں گر کر تباہ ہو گیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی ترجمان نے تاحال اس حادثے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کیا لیکن امریکی فوج نے اس بات کی تردید کی ہے کہ یہ طیارہ جب میکسیکو کے بارڈر کے قریب گرا تو اس میں ریڈیو ایکٹو یعنی تابکار مواد موجود تھا۔

یہ طیارہ میکسیکو کی سرحد کے 35 کلو میٹر قریب گلامیس کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

ترجمان نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ یہ طیارہ تھری ڈی میرین ایئرکرافٹ ونگ سے تعلق رکھتا تھا جو گلامیس کے قریب گر کر تباہ ہوا ہے۔‘

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ’اس طیارے میں پانچ میرینز سوار تھے اور ہم ان کی حالت کے حوالے سے تصدیق کا انتظار کر رہے ہیں۔‘

ترجمان کے مطابق ’فوجی اور سویلین امدادی کارکن حادثے کے مقام پر پہنچ چکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر موجود افواہوں کے برعکس اس طیارے میں کوئی جوہری مواد موجود نہیں تھا۔‘

اس طیارے کی شناخت ایم وی 22بی اوسپرے کے نام سے کی گئی جو میرین کور سٹیشن کیمپ پینڈلٹن میں تعینات تھا۔

 یہ طیارہ عمودی اڑان اور لینڈنگ کے لیے جانا جاتا ہے اور اس میں ہیلی کاپٹر کی طرح حرکت کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہے جس کے بعد یہ جہاز کی طرح آگے بڑھ سکتا ہے۔

امریکی فوج کے زیر استعمال یہ جہاز کئی حادثوں کا شکار ہو چکا ہے جن میں مارچ میں ناروے میں ہونے والا حادثہ بھی شامل ہے جس میں چار میرینز ہلاک ہو گئے تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ