صحرائے گوبی بہت گرم ہے۔ ہمارے گائیڈ باتو نے کوٹ اور دستانے پہنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس افق پر ایک چٹان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جوش و خروش سے کہا نک کیج ڈائنوسار۔
جیمز نے میری طرف دیکھا اور مشکوک انداز میں کندھے اچکائے۔ ہم کسی بھی طرح یہ نہیں جان سکتے کہ کھودائی کے لیے یہ اصل جگہ ہے یا نہیں، اور گرمی اور دھول میں، میں بھول گیا ہوں کہ ہمیں اس بات کی فکر کیوں ہے۔
48 گھنٹے پہلے یہ ضروری لگ رہا تھا کہ ہم منگولیا جائیں اور وہ درست مقام تلاش کریں جہاں ٹائرننوسورس کی کھوپڑی دریافت ہوئی تھی جسے بعد میں ملک سے باہر سمگل کیا گیا اور اس کے بعد فلم سٹار نکولس کیج کو دو لاکھ 76 ہزار ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا۔ باتو نے آہ بھرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کو ڈائنوسار چوری کرنا پسند ہے۔
ہم منگولیا میں اپنا ڈائنوسار کی تلاش میں سراگ ڈھونڈ رہے ہیں، جو گم ہو گیا ہے۔ ہم نے 50 ملین سال پرانے تھیسیلوسورس کا ڈھانچہ دو سال قبل ٹسکون فوسل اینڈ جیم شو میں حاصل کیا تھا، لیکن ہماری طرف سے رقم کی ادائیگی اور ہم تک پہنچانے کے درمیان یہ گم ہو گیا تھا۔ ایسا لگتا تھا کہ کسی نے ہمارے ڈائنوسار کو چوری کر لیا ہے۔
اس کے ٹھکانے کے بارے میں بڑی حد تک ممکن لیکن مکمل طور پر بدنام نظریات میں سے ایک یہ ہے کہ: سینالوا ڈرگ کارٹل کے ایک اعلیٰ عہدے پر فائز رکن نے اپنے امریکی وکیل کو ثالث کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اپنے سب سے چھوٹے بیٹے کے لیے سالگرہ کے تحفے کے طور پر ہمارے ڈائنوسار کی خریداری پر بات چیت کی تھی، ہمارا وہ بیٹا جو جوراسک پارک فلموں کا شوقین تھا۔
جس ڈیلرنے اصل میں ہمیں ڈھانچہ فروخت کیا تھا اسے نہ صرف ہم سے کہیں زیادہ پیسوں کی پیشکش ملی تھی بلکہ اس نے محسوس کیا کہ تھا بڑی پیشکش کو انکار کرنا بے وقوفی ہے۔
زیر بحث کارٹل کا وہ رکن اب امریکہ میں قید ہے اور ہمیں بتایا گیا کہ ہمارا ڈائنوسار ہمیں دوبارہ ملنے کی امید اس وقت ہوسکتی ہے جب مقدمے کی سماعت ختم ہوجائے، جب میکسیکو کے حکام اس کی جائیدادیں ضبط کر لیں گے، جس میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔
اپنے جوابات کے لیے اتنے طویل انتظار کے خیال سے غیر مطمئن ہو کر ہم نے چند ماہ تک ذاتی حیثیت میں تحقیقات کیں۔ ہماری کوششیں بالآخر ہمیں نیویارک کی ایک گیلری کے پچھلے کمرے میں لے گئیں جہاں ہمارے امریکی گیلرسٹ برنی چیس نے مذکورہ وکیل کے ساتھ ملاقات کی تھی۔
ایک محافظ نے ہمارے فون لے لیے جس کے بعد، انہوں نے شائستگی سے وضاحت کی کہ اس کے موکل کا واقعی ایک بیٹا ٹیو تھا، جو ڈائنوسار کا شوقین تھا، لیکن یہ نظریہ ممکنہ طور پر سچ نہیں ہوسکتا تھا، کیونکہ اس کے موکل نے کبھی سبزہ خور جانور نہیں خریدا ہوگا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
تفتیش کی ایک دوسری لائن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے نہیں آئی بلکہ کمرشل پیلیونٹولوجسٹ اور نیلامی گھر کے ماہرین کی طرف آئی۔
ایک معروف آسٹریلوی فلم سٹار نے حال ہی میں لیونارڈو ڈی کیپریو سے موساور ڈائیناسور کی کھوپڑی خریدی تھی، اس نے ڈائنوسار جمع کرنے کا شوق پال لیا تھا اور وہ اچھے نمونوں کے لیے ماضی کے نسبت اچھی رقم کی پیشکش کر رہا تھا۔
اس نے مبینہ طور پر ٹریسیراٹاپس کھوپڑی کے لیے ریکارڈ 1.5 ملین (0.1 کڑوڑ) ڈالر ادا کیے تھے، اور اس بات کا اچھا موقع تھا کہ اس کے سامنے ہمارا تھیسیلوسورس آئے گا اور وہ بڑی آفر کرے گا۔ ہمیں اداکار کے ایجنٹ کو بھیجی گئی ای میلز اور فون کالز کا جواب نہیں ملا۔
ہمارے ڈائنوسار کے ساتھ کیا ہوا اس کے متعلق حتمی جواب نہیں ملا، اس سال فروری میں ہم مزید تحقیق کے لیے پھر ٹکسن کا سفر کیا۔ فوسل کی دنیا حیرت انگیز، باخبر، پرجوش لوگوں اور کبھی کبھار بدمعاشی کے ذریعہ رموز اوقاف سے بھری ہوئی ہے۔ اس طرح یہ آرٹ کی دنیا کے بالکل برعکس ہے جس میں ہم عام طور رہتے ہیں۔
ہمیں معلوم ہوا کہ ڈائنوسار کے شوقین لوگ خاموشی پسند ہوتے ہیں اور باتونی نہیں ہوتے۔ نئی دریافتوں کے متعلق افواہیں نہیں اڑائی جاتیں، اور کمیونٹی میں متعدد ہائی پروفائل تنازعات اور قید کی کئی سزاؤں کے بعد کسی ایسے کو تلاش کرنا مشکل تھا جو چوری شدہ ڈائنوسار کے بارے میں بات کرنے کے لیے تیار ہو۔
ہم نے ایریزونا کے کچھ رنگین بارز میں گئے اور فوسلز تلاش کرنے والے جھریوں والے چہروں کے لیے اس امید کے ساتھ بیئر اور ٹکیلا خریدا کہ وہ بولیں گے۔
ایک نام متعدد بار سامنے آیا؛ ایرک پروکوپی۔ پروکوپی نے برسوں تک سمگل شدہ ڈائنوساروں کا کاروبار کیا تھا، یہاں تک کہ بالآخر وہ ایک ٹائرننوسورس فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا جسے وہ منگولیا سے ایک ملین ڈالر سے زیادہ کے عوض سمگل کر رہا تھا اور اسے تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔
شراب کے نشے میں دھت نایاب چمکدار سیپیوں کے ایک ڈیلر نے بتایا کہ:’ہو سکتا ہے اس کو کچھ معلوم ہو یا نہ ہو، وہ تم لڑکوں کو نہیں بتائے گا۔‘
ایسا لگتا تھا کہ دریافت اور مہم جوئی سے بھری اس دنیا میں ہمارے ڈائناسور کے ڈھانچے کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے اس کے امکانات دلچسپ اور لامتناہی ہیں، لیکن ایک کلکٹر نے ہمیں بتایا کہ اس کا جواب ممکنہ طور پر کم خوش کن تھا- فروخت کرنے والے صرف ہمارے معاہدے سے انحراف کیا تھا۔ ڈائنوسار کی ہڈیوں کی مارکیٹ میں خریدار زیادہ ہوتے اور اس مارکیٹ میں لالچ ہمیشہ جیت جاتا ہے۔
اکتوبر 2020 میں بلیک ہلز انسٹی ٹیوٹ میں پیٹ لارسن اور ان کی ٹیم نے ایک ایک ٹائرنوسورس ریکس کا ڈھانچہ کھدائی کے دوران دریافت کیا جو تین کروڑ 18 لاکھ ڈالر میں کرسٹیز میں فروخت ہوا اور رواں سال مئی میں مرغی کے سائز کا ویلوسیریپٹر ایک کروڑ 24 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا۔ جب ڈائنوسار کی مارکیٹ میں اتنی بڑی رقم مل رہی ہو تو، ہو سکتا ہے کہ ڈائناسور کے فروخت کنندہ کو بھی ایک بہتر پیشکش ملی ہو۔
منگولیا کے دارالحکومت اولان باتور میں اپنے ہوٹل واپس آکرجیمز اور میں نے تازہ جوس پیا، اور تھکان کے باوجود خاموش بیٹھ گئے۔ میں نے یہ تسلیم کرنا شروع کردیا ہے کہ شاید ہم اپنے ڈائنوسار کو دوبارہ کبھی نہ دیکھیں، اور ہوسکتا ہے کہ اس کا ٹھکانہ ہمیشہ ایک معمہ رہے۔ بچپن سے میں ہمیشہ ڈائنوسار تلاش کرنا چاہتا تھا، اور بالغ ہوکر، ایک ڈائناسور کا مالک بننا تھا. مجھے لگتا ہے کہ ایک مختصر وقت کے لیے، ایک ڈائناسور میری ملکیت تھا۔
میں یہ اور دیگر چیزیں سوچ رہا تھا، جب جیمز نے مداخلت کی: ’کیا آپ جانتے ہیں کہ چاند زمین کے نایاب ترین مواد میں سے ایک ہے؟ معلوم ہر قمری شہاب ثاقب صرف پانچ فٹ کے لاکرز کے اندر بند ہوسکتا ہے۔‘
میں نے حیرت کے بڑھتے ہوئے احساس کے ساتھ چند منٹوں کے لیے اس پر غور کیا، اس سے پہلے کہ کوئی خیال بننا شروع ہو جائے۔ میں نے پوچھا:’ کیا ہم چاند کا ایک ٹکڑا خریدیں؟‘
© The Independent