معاشی بحران کے شکار سری لنکا کی آسٹریلیا کو سیریز میں شکست

آر پریماداسا سٹیڈیم میں پرجوش تماشائیوں کے سامنے جیت نے سری لنکا کو پانچ میچوں کی سیریز میں 3-1 کی ناقابل شکست برتری دلا دی۔

کولمبو کے آر پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھے ایک روزہ بین الاقوامی (ون ڈے) کرکٹ میچ کے دوران 4 رنز سے کامیابی کے بعد سری لنکا کے کھلاڑی جشن منا رہے ہیں (اے ایف پی)

سری لنکا کے کپتان داسون شناکا نے آسٹریلیا کے خلاف ان کی سنسنی خیز سیریز جیت کو ملک کے عوام کے نام وقف کردیا ہے کیونکہ ان کا جزیرہ نما ملک اب تک کے بدترین معاشی بحران کا شکار ہے۔

کولمبو میں آخری اوور میں آسٹریلیا کو 19 رنز درکار تھے لیکن ڈیوڈ وارنر کے 99 رنز اور آخری لمحات میں میتھیو کوہنیمن کی بہادری کے باوجود سری لنکا نے اپنے اعصاب کو سنبھالے رکھا اور میچ کی آخری گیند پر چار رنز سے کامیابی حاصل کی۔

آر پریماداسا سٹیڈیم میں پرجوش تماشائیوں کے سامنے جیت نے سری لنکا کو پانچ میچوں کی سیریز میں 3-1 کی ناقابل شکست برتری دلا دی اور 2010 کے بعد آسٹریلیا کے خلاف پہلی دو طرفہ سیریز جیت لی۔

سری لنکا کے دو کروڑ سے زائد لوگوں کے لیے یہ خوشی کا ایک نادر لمحہ تھا جو خوراک، ایندھن اور ادویات کی شدید قلت کے ساتھ تکلیف دہ معاشی بحران کا شکار ہیں۔

اس کے بعد داسون شناکا نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ نہ صرف ان کے لیے، میرے ساتھیوں، سری لنکا کرکٹ، پورے ملک کے لیے، اس وقت اس کی بہت ضرورت ہے۔ ’میرے خیال میں اس کا جشن پورے سری لنکا کو منانا چاہیے۔ شکریہ سری لنکا، شکریہ میرے لوگوں۔‘

بلے بازی کرتے ہوئے چرتھ اسلنکا نے 110 رنز بنا کر سری لنکا کو 258 رنز تک پہنچا دیا۔

اسلنکا نے سری لنکا کو 3 وکٹوں پر 34 رنز کی غیریقینی صورت حال سے بچایا جب انہوں نے دھننجیا ڈی سلوا کے ساتھ 101 رنز بنائے۔ دھننجیا نے 60 رنز بنائے۔

آسٹریلوی گیند باز اہم وکٹوں کے ساتھ کھیل میں واپس آنے کی کوشش کرتے رہے لیکن اسلنکا نے ہوم گراونڈ پر اپنی سنچری مکمل کی۔

وانندو ہاسرنگا نے ناٹ آؤٹ 21 رنز کا مفید اننگز کھیلی جب انہوں نے اسلنکا کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لیے 34 رنز بنائے۔

بالآخر اسلنکا پیٹ کمنز کا شکار بن گئے اور آسٹریلیا نے دو رن آؤٹس کے ساتھ 49 اوورز میں اننگز سمیٹ لی۔

وارنر کی حوصلہ افزائی

جواب میں آسٹریلیا نے کپتان ایرون فنچ کو صفر پر کھو دیا اور چمیکا کرونارتنے نے اوپنر کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔

وارنر نے سکون برقرار رکھا اور مچل مارش کے ساتھ 63 رنز بنائے جو دونیتھ ویللاج کے بائیں ہاتھ کی سپن پر آوٹ ہونے سے پہلے اپنے 26 رنز کے لیے مستحکم لگ رہے تھے۔

آسٹریلیا کے مارنس لابوشین اور وکٹ کیپر بلے باز ایلکس کیری نے اچھی بلے بازی کرنے کی کوشش کی لیکن وہ سری لنکن سپنرز کے ہاتھوں آوٹ ہو گئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عام طور پر جارحانہ وارنر نے مخالف حملے کو روکنے کی کوشش کی جب انہوں نے ٹریوس ہیڈ کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 58 رنز بنائے۔

آن فیلڈ امپائر کی جانب سے اپیل مسترد کرنے کے بعد دھننجیا ڈی سلوا نے بائیں ہاتھ کے ہیڈ کو 27 رنز پر بولڈ کیا اور مہیش تھیکشنا نے خطرناک گلین میکسویل کو کامیاب ریویو کے ساتھ ایک رن پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ لیکن بڑا لمحہ اس وقت آیا جب بائیں ہاتھ کے وارنر اپنی سنچری سے محروم ہوگئے۔ وہ 99 کے انفرادی سکور پر سٹمپ آؤٹ ہوئے۔

فنچ نے کہا کہ اگر کوئی ڈیوڈ وارنر کے لیے مزید پانچ یا چھ اوورز کھیلتا تو یہ میچ جیتنے والی شراکت ہوسکتی تھی۔ کیمرون گرین اور کمنز نے 31 رنز کی شراکت میں ہدف کا تعاقب کرنے کی کوشش کی لیکن جیفری وینڈرسے نے گرین کو بولڈ کردیا۔

کمنز 49 ویں اوور میں آؤٹ ہوئے لیکن آخری گیند پر آؤٹ ہونے سے پہلے کوہنیمان آخر تک لڑتے رہے۔ سیریز کا آخری میچ جمعہ کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ