اب نیٹ فلکس پر بھی اشتہار چلیں گے؟

کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ وہ ایک کیٹکری متعارف کروانے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس میں اشتہارات شامل ہوں گے۔

نیٹ فلکس کا ماضی میں کہنا تھا کہ وہ کاروبار کو سٹریمنگ پلیٹ فارم سے باہر رکھنے پر پختہ یقین رکھتے ہیں (اے ایف پی)

نیٹ فلکس نے اعلان کیا ہے کہ وہ یقینی طور پر اشتہارات کو اپنی سروس کا حصہ بنا رہا ہے۔

کمپنی ہمیشہ کہتی رہی ہے کہ وہ کاروبار کو سٹریمنگ پلیٹ فارم سے باہر رکھنے پر پختہ یقین رکھتی ہے اور اس نے اپنے ٹی وی شوز یا فلمز کے دوران یا اس سے پہلے کبھی اشتہارات نہیں دکھائے۔

لیکن حالیہ مہینوں میں افواہیں سامنے آئیں تھیں کہ نیٹ فلکس اشتہارات سے مبرا کیٹیگری پر غور کر رہی ہے۔

نیٹ فلکس کے شریک چیف ایگزیکٹو ریڈ ہیسٹنگز کے اس بیان کے بعد ان افواہوں میں اضافہ ہوا ہے کہ وہ اس خیال میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

اب کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ وہ ایک کیٹگری متعارف کروانے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس میں اشتہار شامل ہوں گے۔

ہالی ووڈ رپورٹر کے مطابق کمپنی کے دوسرے چیف ایگزیکٹیو ٹیڈ سارینڈوس نے تصدیق کی کہ نیا منصوبہ جلد آنے والا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان فرانس کے شہر کین میں ایک انٹرویو کے دوران کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے منصوبے کمپنی کو ایسے صارفین لانے کا موقع ملے گا جو اشتہارات دیکھ کر زیادہ خوش ہوتے اور اپنی سبسکرپشن کے لیے کم ادائیگی کرتے ہیں۔

انہوں نے تفریحی سرگرمیوں سے متعلق ویب سائٹ کین لائنز کو بتایا کہ ’ہم نے صارفین کے ایک بڑے طبقے کو چھوڑ دیا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں ارے، نیٹ فلکس میرے لیے بہت مہنگا ہے اور مجھے اشتہارات پر کوئی اعتراض نہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹیڈ سارینڈوس نے زور دیا کہ اشتہارات سٹریمنگ کی ایک علیحدہ کیٹیگری میں دکھائے جائیں گے اور وہ ’اس نیٹ فلکس جس سے آپ آج واقف ہیں‘ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

یہ منصوبہ ممکنہ طور پر نیٹ فلکس کے صارفین کے سکڑنے اور اس کی آمدنی میں کمی کے بعد کمپنی کے متعدد جوابی اقدامات میں ایک ہے۔

کمپنی نے اس خراب صورت حال کے تناظر میں کئی ڈرامائی اقدامات کیے ہیں جن میں عملے کے سینکڑوں افراد کو برطرف کرنا بھی شامل ہے۔

ڈزنی پلس کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ ایسی پیشکش پر کام کر رہا ہے جس میں اشتہارات شامل ہوں گے اور وہ ایک متوازی سروس ہو گی جو ادائیگی کے ساتھ سبسکرپشن سے الگ ہوگی۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی