نیٹ فلکس دس سال میں پہلی مرتبہ خسارے میں کیوں؟

ویڈیو سٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس کو دس سال میں پہلی مرتبہ خسارے کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کمپنی کے سٹاک کی قدر میں 23 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

ویڈیو سٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس گذشتہ ایک دہائی میں پہلی مرتبہ خسارے کا شکار ہے کیوں کہ منگل کو اس نے اپنے سبسکرائبرز میں کمی واقع ہونے کا اعلان کیا ہے۔

خبر ساں ادارے روئٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاروں کے لیے بھروسہ مند بڑھوتری والی کمپنی کے لیے یہ صورت حال بالکل نئی ہے۔

کمپنی کے سٹاک آفٹر مارکیٹ ٹریڈنگ میں اپنی قدر 23 فیصد کھو چکے تھے جس سے کمپنی کی قدر میں 30 کھرب ڈالرز کی کمی ہوئی ہے۔

رواں سال کی پہلی سہہ ماہی میں نیٹ فلکس کے سبسکرائبرز میں دو لاکھ کی کمی ہوئی جو کمپنی کی منصوبہ بندی سے بہت کم ہے، جس کے مطابق اس نے 25 لاکھ سبسکرائبرز کا اضافہ کرنا تھا۔

مارچ کے آغاز میں نیٹ فلکس نے یوکرین جنگ کے رد عمل میں روس میں اپنی خدمات معطل کر دی تھیں، جس سے اس نے سات لاکھ سبسکرائبرز کھو دیے۔

نیٹ فلکس کا خسارہ دیگر ویڈیو سٹریمنگ کمپنیوں سے زیادہ ہے۔ روکو کا خسارہ چھ فیصد، والٹ ڈزنی کا تین فیصد اور وارنر بروز ڈسکوری کا خسارہ دو فیصد ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ (مارچ) میں دی انڈپینڈنٹ نے رپورٹ کیا تھا کہ نیٹ فلکس نے پاس ورڈ شیئرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اب اگر بعض صارفین کا اکاؤنٹ کسی اور نے استعمال کیا تو ان (مالکان) سے سٹریمنگ کی اضافی فیس وصول کی جائے گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ فیس کا نیا آپشن اگلے چند ہفتوں میں آ جائے گا اور اس کا اطلاق ان لوگوں پر ہوگا جو اپنے گھر سے باہر اکاؤنٹ شیئر کر رہے ہیں۔

نیٹ فلکس نے ایک بیان میں کہا کہ ’ہمارے سٹینڈرڈ اور پریمیئم اراکین دو ایسے افراد کے ذیلی اکاؤنٹس شامل کر سکیں گے، جن کے ساتھ وہ نہیں رہتے اور ہر ایک کا اپنا پروفائل، لاگ ان اور پاس ورڈ کم قیمت پر دستیاب ہوگا۔‘

یہ ٹیسٹ فی الحال چلی، کوسٹاریکا اور پیرو میں نیٹ فلکس کے صارفین تک محدود رہے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا