احد رضا میر نیٹ فلکس کی ’ریزیڈنٹ ایول‘ سیریز میں شامل

ریذیڈنٹ ایول ایک لائیو ایکشن، سکرپٹڈ سیریز ہے جس میں کیپکام کی ہٹ ویڈیو گیم فرنچائز پر ایک نئی کہانی بنائی جائے گی۔

پاکستانی اداکار احد رضا میر ایک فوٹوشوٹ کے لیے پوز بناتے ہوئے (تصویر: انسٹاگرام/ @ahadrazamir)

ایک امریکی میگزین ورائٹی نے رواں ہفتے خبر دی کہ مشہور پاکستانی نژاد کینیڈین اداکار احد رضا میر کو نیٹ فلکس سیریز ’ریزیڈنٹ ایول‘ میں کاسٹ کیا گیا ہے۔ نیٹ فلکس نے ابھی تک ان کے کردار کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

عرب نیوز کے مطابق ریذیڈنٹ ایول ایک لائیو ایکشن، سکرپٹڈ سیریز ہے جس میں کیپکام کی ہٹ ویڈیو گیم فرنچائز پر ایک نئی کہانی بنائی جائے گی۔

ایلبرٹ ویسکر کے طور پر لانس ریڈک اداکاری کریں گے اور دیگر فنکاروں میں الا بالینسکا، تمارا سمارٹ، سیانا اگوڈونگ، ایڈلین روڈولف اور پاولا نونز بھی شامل ہیں۔

نیٹ فلکس سیریز لاگ لائن فارم میں کہا گیا ہے کہ ’سال 2036 – ایک مہلک وائرس کی وجہ سے عالمی سطح پر تباہی کے 14 سال بعد، جیڈ ویسکر خون کی پیاسے متاثرہ اور پاگل مخلوق کے زیر قبضہ دنیا میں بقا کی جنگ لڑتی ہیں۔‘

’اس لامحدود قتل عام میں، جیڈ ویسکر نیو ریکون شہر میں اپنے والد کے امبریلا کارپوریشن کے ساتھ خوفناک تعلقات اور ان کی بہن بلی کے ساتھ جو کچھ ہوا، اس کے سبب اپنے ماضی سے آسیب زدہ ہیں۔‘

ورائٹی میگزین نے کہا کہ قسطنطنیہ فلم پروڈکشن کمپنی، جس نے اس سے قبل گیمز پر مبنی چھ فیچر فلم فرنچائز تیار کی تھیں، اس سیریز کے سٹوڈیو کے طور پر کام کرے گی۔

 اینڈریو ڈب مصنف، ایگزیکٹو پروڈیوسر اور شورنر کے طور پر کام  کر رہے ہیں،  مریم لیہ سٹن بھی لکھاری اور ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر ان کے ساتھ ہیں۔

قسطنطنیہ فلم پروڈکشن کے رابرٹ کلزر اور اولیور بربن بھی ایگزیکٹو پروڈیوسر ہوں گے۔ قسطنطنیہ فلم کے سی ای او مارٹن موسزکوویز پروڈیوسر ہوں گے۔

ریذیڈنٹ ایول 14 جولائی سے نشر کی جائے گی۔

احد رضا میر پاکستان میں اس وقت ہم ٹی وی کے لیے ’ہم تم‘ کے عنوان سے ایک مزاحیہ سیریز بنا رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دبئی میں موجود معروف ٹیلنٹ اور برانڈ مینجمنٹ اور مارکیٹنگ کرنے والی ایکشن کنسلٹنسی میں ان کی نمائندگی حامد حسین اور محمد یعقوب کر رہے ہیں۔

ایکشن کنسلٹنسی فلم پروڈکشن بھی کرتی ہے اور احد رضا میر حامد حسین کے ساتھ  مل کر یونان سیٹ پر مبنی سنسنی خیز فلم بنا رہے ہیں۔ جس میں مرکزی کردار کے لیے پاکستان کی بڑی خاتون سٹار نظر آئیں گی۔

احد رضا میر کو ’پرواز ہے جنون 2018‘، ’آنگن (2018)‘ ’احسان وفا (2019)‘ اور ’یہ دل میرا‘ (2019) میں ان اداکاری کے لیے کافی سراہا گیا۔

 سیریز ’دھوپ کی دیوار‘، جس میں احد رضا میر نے سجل علی کے ساتھ اداکاری کی تھی، سٹریمر زی 5 میں عالمی سطح پر کامیاب رہی۔

انہوں نے فلم ’کلاشا‘ کے ساتھ پروڈیوسر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا، جس کی عکس بندی فی الحال جاری ہے۔

کینیڈا میں احد رضا میر تھیٹر اداکار کے طور پر مشہور ہیں۔

’رومیو اینڈ جولیٹ‘ (2014) میں ٹائبلٹ اور ’میک بیتھ‘ (2015) میں لینوکس کا کردار ادا کرنے کے بعد، انہوں نے ’ہیملٹ: اے گھوسٹ سٹوری‘ (2019) میں کردار ادا کیا، یہ سب شیکسپیئر کمپنی کے لیے تھا۔

ہیملیٹ میں ان کی شاندار اداکاری کی وجہ سے انہیں کینیڈا کا بیٹی مچل ایوارڈ دیا گیا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹی وی