دسمبر 2021: ایشیا کے لیے نیٹ فلکس اور ایمزون پرائم پر کیا ہے؟

رواں سال کے آغاز میں کوریائی ڈرامے سکوئڈ گیم نے نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ سٹریم کیے جانے والے شوز میں سے ایک ہونے کے لیے فہرست میں شامل ہوکر تاریخ رقم کی۔

سکوئڈ گیم کی کاسٹ 8 نومبر 2021 کو کیلی فورنیا میں سکریننگ کے موقع پر موجود ہے (تصویر: اے ایف پی)

چاند پر 24 گھنٹے کے خطرناک مشن کے بارے میں ایک کوریائی ڈرامہ اور ان بہنوں کے بارے میں ایک فلم جو پیئنگ گیسٹ کے لیے احساسات پیدا کر لیتی ہیں، جو ان کے روایتی خاندان کو ہلا دینے والے واقعات کا باعث بنتے ہیں۔ یہ کئی ایشیائی فلمز اور شوز میں شامل ہیں جو نیٹ فلکس اور ایمزون پرائم پر دسمبر میں آنے والے ہیں۔

رواں سال کے آغاز میں کوریائی ڈرامے سکوئڈ گیم نے نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ سٹریم کیے جانے والے شوز میں سے ایک ہونے کے لیے فہرست میں شامل ہوکر تاریخ رقم کی۔

اس شو کو اس کے پہلے مہینے میں سٹریمر کے 209 ملین سبسکرائب کرنے والے گھرانوں میں سے 142 ملین سے زیادہ نے دیکھا ہے۔

پھر جنوبی کوریا کے ہیلباؤنڈ نے 19 نومبر کو امریکہ میں اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں 43.48 ملین گھنٹے دیکھے جانے کے ساتھ سکوئڈ گیم کو پیچھے چھوڑ دیا۔

کوریائی  ڈراموں، بالی ووڈ، اینیمیشنز اور منگا اڈاپٹیشنز کی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے نیٹ فلکس جنوبی کوریا، بھارت اور جاپان سمیت کلیدی مارکیٹس کے لیے نئے مواد میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

اس کا آغاز جنوبی کوریا میں ’اوور بلوڈ سمر‘ سے ہو رہا ہے جو ایک رومانوی مزاحیہ ٹیلی ویژن سیریز ہے۔ یہ سابق عاشقوں کے بارے میں ہے جو دوبارہ کبھی نہ ملنے کے وعدے کے ساتھ علیحدہ ہوئے۔ یہ سیریز چھ دسمبر کو نشر ہوگی۔

اس کے بعد ’دی سائلنٹ سی‘ ہے جو ایک کوریائی سنسنی خیز سیریز ہے جس میں خلانورد چاند پر خفیہ رازوں میں ڈوبی ہوئی ایک ترک شدہ تحقیقی سہولت سے نمونے حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ سیریز 24 دسمبر کو نشر ہوگی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ہندوستان سے، شائقین ملیالم زبان کی ایکشن ایڈونچر فلم منال مرلی کو دیکھ سکتے ہیں جس میں ایک درزی آسمانی بجلی گرنے کے بعد خصوصی طاقت حاصل کرلیتا ہے۔

ایک اور ہندوستانی ٹی وی سیریز ’ڈیکپلڈ‘ کا پریمیئر 17 دسمبر کو نیٹ فلکس پر ہوگا۔ یہ ایک مصنف اور اس کے اسٹارٹ اپ کی بانی بیوی کی کہانی ہے جو اپنی زیر التوا طلاق کو اپنی متمول دنیا میں زندگی کی بے قاعدگیوں اور پریشانیوں کے ساتھ جوڑ رہی ہے۔

ایمزون پرائم پر شائقین انسائیڈ ایج سیزن 3 دیکھ سکتے ہیں۔ یہ ایک ایسی کہانی ہے جس میں میدان کے اندر اور باہر دشمنیاں بڑھتی دکھائی گیی ہیں۔ اس میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے حصول میں نئے اور گھمبیر راز کھلنے والے ہیں۔

ذیل میں دسمبر 2021 میں ایشیا میں نیٹ فلکس اور ایمزون پرائم ویڈیو پر آنے والی فلموں اور ٹی وی شوز کی فہرست ہے:

نیٹ فلکس

جنوبی کوریا

اوور بلوڈ سمر (6 دسمبر)

دا سائلنٹ سی (24 دسمبر)

جاپان

دا سمٹ آف دا گوڈز (1 دسمبر)

جو جوز بزار ایڈونچر سیزن5 (1 دسمبر)

انڈیا

کوبالٹ بلیو ( 3 دسمبر)

آرانیاک (10 دسمبر)

ڈیکپلڈ (24 دسمبر)

منال مرلی (24 دسمبر)

ایمزون پرائم

انڈیا

انسائڈ ایج سیزن 3 ( 3 دسمبر)

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی فن