کولمبیا: بل فائٹنگ میں تماشائیوں کا سٹینڈ ٹوٹنے سے چار افراد ہلاک

یہ افسوس ناک حادثہ بل فائٹنگ کے میلے’کورالیہا‘کے دوران پیش آیا اس فیسٹیول میں لوگوں کو اکھاڑے میں بل فائٹنگ میں حصہ لینے کی دعوت دی جاتی ہے۔

کولمبیا میں بُل فائٹ کے دوران تماشائیوں کا سٹینڈ ٹوٹنے سے کم از کم چار افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔

اس واقعے کی دل دہلا دینے والی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  ملک کے وسطی شہر ایل ایسپینال، تولیما میں واقع سٹیڈیم میں لکڑی کا بنا ہوا سٹینڈ تماشائیوں کا بوجھ برداشت نہ کرتے ہوئے ٹوٹ گیا۔ اس دوران لوگوں نے بھاگنے کی کوشش کی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے رپورٹ کیا ہے کہ حکام کو خدشہ ہے کہ واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار سے بڑھ سکتی ہے۔ نشریاتی ادارے کے مطابق سٹینڈ ٹوٹنے کے بعد بل سٹیڈیم سے بھاگ نکلا جس کے نتیجے میں شہر میں خوف پیدا ہوگیا۔

افسوسناک حادثہ بل فائٹنگ کے میلے’کورالیہا‘کے دوران پیش آیا اس فیسٹیول میں لوگوں کو اکھاڑے میں بل فائٹنگ میں حصہ لینے کی دعوت دی جاتی ہے۔

اخبار ایل تیئمپو کے مطابق ایک مقامی کونسلر کا کہنا ہے کہ سٹینڈ ٹوٹنے کے نتیجے میں جتنی بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں ہنگامی خدمات اور ہسپتال انہیں سنبھالنے کے قابل نہیں ہیں۔

کونسلر آئیوان فرنی روہاس کے مطابق: ’ہمیں ایمبولینس گاڑیوں اور قریبی ہسپتالوں کی مدد کی ضرورت ہے۔ بہت سے لوگوں کو ابھی تک نہیں دیکھا جا سکا۔‘

ویڈیو جس میں سٹینڈ گرنے کا مختصر منظر دیکھا جا سکتا ہے، کے ساتھ ساتھ کولمبیا کے منتخب صدر گستاوو پیترو نے مقامی میئرز پر زور دیا ہے کہ مزید بل فائٹس روک دیں کیوں کہ ان سے لوگ یا جانور موت کے منہ میں جا سکتے ہیں۔

کولمبیا کے قومی ریڈیو کے مطابق محکمہ شہری دفاع کے ڈائریکٹر میجر لوئس فرنیندو ویلے نے کہا ہے کہ اس واقعے کے بعد ’پانچ سو لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔‘

بعد ازاں انہوں نے مقامی کیراکول ٹیلی ویژن کو بتایا کہ کوئی شخص سٹینڈ کے ملبے تلے نہیں دبا ہوا اور لاپتہ بتائے جانے والے متعدد افراد مل گئے ہیں۔

ویلے کا کہنا تھا کہ’حادثے کے مقامی پر ہنگامی صورت حال پر قابو پا لیا گیا ہے۔ 70 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔‘

ویلے نے کہا کہ ان زخمیوں کی مدد کے لیے ہمسایہ شہروں ایباگے اور میلگار سے ایمبولینس گاڑیاں بھیج دی گئی ہیں جن کی بڑی تعداد ایل ایسپینال کے ہسپتال میں موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ٹھیک سے معلوم نہیں ہے کہ سٹینڈ کس چیز سے بنایا گیا تھا لیکن ایسا دکھائی دیتا ہے وہ لکڑی کے تختوں کی مدد سے تیار کیا گیا تھا۔

ویلے کے بقول: ’ہماری تمام برادری سے پرامن رہنے کی درخواست کرتے ہیں۔

’ایک بار ہنگامی صورت حال کا علم ہو جانے کے بعد امدادی اداروں نے فوری طور پر کارروائی کی۔ زخمیوں کو ابتدائی امداد کے لیے شہر کے سان رافائل ہسپتال لے جایا گیا۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا