برسلز میں اتوار کی صبح نامعلوم چور ایک بڑی سائیکل اٹھا کر لے گئے جس کی تلاش میں اب شہر کے مئیر بھی شامل ہوگئے ہیں۔
خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹور ڈی فرانس کے فین زون سے اٹھائی گئی سائیکل ایک خیراتی ادارے کی مہم کا حصہ تھی تاکہ پسماندہ خواتین اور بچوں کو دنیا بھر میں سائیکلیں، ہیلمٹ اور سائیکل چلانے کے متعلق بنیادی تربیت فراہم کی جائے۔
کیوبیکا نامی تنظیم کے ترجمان جرمی فورڈ نے بتایا انہوں نے پیلی، ہری، پولکا ڈاٹ اور سفید رنگ میں چار سائیکلیں تیار کی تھیں تاکہ وہ ریس جیتنے والے کے ساتھ سٹیج پر موجود ہوں۔
’پیلی سائیکل جو سب سے زیادہ قیمتی ہے کل رات سکیورٹی کے باوجود فین زون کے ایک سٹیج سے غائب کر دی گئی ہے۔ اب ہم اس سائیکل کی واپسی کے لیے مہم چلا رہے ہیں۔ سبھی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ سائیکل واپس ڈھونڈ لی جائے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
مہم میں شامل کھلاڑیوں بریڈلی ویگنز اور ٹام ڈمولین کے علاوہ شہر کے میئر خود اس کی تلاش کر رہے ہیں۔ شہر میں#GiveItBack kh ٹرینڈ بھی چلایا جا رہا ہے۔
یہ تنظیم اب تک جنوبی افریقہ میں 96000 سائیکلیں تقسیم کر چکی ہے۔
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے مشہور شخصیات اس سائیکل کی واپسی کی ٹوئٹر پر مانگ کر رہے ہیں۔
Whoever took the yellow #qhubeka bike please return it!
— Ion Göttlich (@iongottlich) July 8, 2019
Who steals a kids charity bike !?!?
GRRRRRRR!!!!
____________________#giveitback #rendezle #letour #tourdefrance #tourdefrance2019 #eurosport #HomeOfCycling #cycling #letour @letour @qhubeka @qhubekaUK @eurosport pic.twitter.com/OHoHZtO0Z5