غزہ پر اسرائیلی حملے اور بین الاقوامی برادری

یہ بھی خبریں آرہی ہیں اسرائیل مصر کی قیادت میں کیے جانے والے مذاکرات میں جنگ بندی پر تیار ہوگیا ہے لیکن اس سلسلے میں باقاعدہ کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

کارٹون ظہور 07082022

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں اتوار تک 29 افراد کی جان جا چکی ہے، جن میں چھ بچے بھی شامل ہیں۔

سکیورٹی ذرائع سے یہ بھی خبریں آرہی ہیں اسرائیل مصر کی قیادت میں کیے جانے والے مذاکرات میں جنگ بندی پر تیار ہوگیا ہے لیکن اس سلسلے میں باقاعدہ کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فلسطینی خبر رساں ادارے وفا نیوز ایجنسی کے مطابق 1700 سے زیادہ اسرائیلی آباد کار آج یعنی اتوار کی صبح اسرائیلی فوج کی نگرانی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں اتوار کو فلسطینیوں اور صحافیوں پر حملہ بھی کیا ہے۔ غزہ پر اسرائیلی فوج کی جارحیت تیسرے دن میں داخل ہونے کے بعد اتوار کی صبح مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں متعدد اسرائیلی انتہا پسندوں نے، جن میں آباد کار بھی شامل ہیں، مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔

اس ساری صورتحال کو ظہور نے اپنے انداز میں اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کارٹون