کامن ویلتھ گیمز2022 میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ تمغہ میرے لیے خاص ہے کیونکہ یہ پاکستان کے یوم آزادی سے عین پہلے جیتا ہے۔‘
برمنگھم میں اپنی ریکارڈ جیت کے بعد ارشد ندیم نے سونے کا تمغہ پاکستانی عوام کے نام بھی کیا۔
ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے مقابلے میں 90.18 میٹر تھرو کے نئے ریکارڈ کے ساتھ سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ کل چھ تھرو میں سے ارشد ندیم نے پہلے ہی تھرو میں 86.81 میٹر کی تھرو کی جو کہ ٹورنامنٹ کا ریکارڈ تھا۔
سٹار ایتھلیٹ کی دوسری تھرو نااہل قرار دی گئی۔ باقی چار میں ارشد ندیم نے بالترتیب 88، 85.09، 90.18، اور 81.29 میٹر کی تھرو پھینکیں۔
90 میٹر کی تھرو کے ساتھ عالمی ریکارڈ میں ارشد نے انے ’بہت اچھے دوست‘ اور بھارت کے ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ عالمی جیولین ریکارڈز کی فہرست میں ارشد ندیم 22 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جب کہ بھارت کے نیرج چوپڑا 24 ویں نمبر پر ہیں۔
ایشیائی ریکارڈ کی فہرست میں ارشد فوسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ جنوبی ایشیائی ایتھلیٹس میں ان کا پہلا نمبر ہے۔ ایشیائی ممالک میں پہلا نمبر تائیوان کے چاؤ سن چینگ کا ہے جنہوں نے اکتوبر 1993 میں 91.36 میٹر کی تھرو کی تھی۔
اس موقع پر ارشد کا کہنا تھا کہ ’اللہ، والدین اور پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی دعاؤں سے آج اللہ نے مجھے عزت دی ہے۔ میں یہ گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کروں گا۔‘
’میں نے ٹوکیو اولمپکس کے ایک سال بعد کسی عالمی چیمپیئن شپ میں حصہ لیا ہے کیونکہ مجھے انجری تھی۔ میں نے 88 میٹر تھرو کی اور پھر پیٹر نے کی تو مجھے جوش آیا کہ میں بھی کر سکتا ہوں۔ آئندہ گیمز میں بھی محنت کروں گا اور ملک کا نام روشن کروں گا۔‘
کامن ویلتھ گیمز2022 میں پاکستان کے لیے یہ دوسرا طلائی تمغہ ہے۔ اس سے قبل ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں طلائی کا تمغہ جیتا تھا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پاکستان نے برمنگھم میں ہونے والی کھیلوں میں اب تک دو طلائی، تین چاندی اور تین کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔
ارشد ندیم کی اس جیت کے بعد انہیں ملک بھر سے مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں۔
صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے ارشد ندیم کو پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی اور انہیں قوم کا فغر قرار دیا۔
پاکستان فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں نیا ریکارڈ قائم کرنے اور تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد دی۔ پاکستان فوج کے ترجمان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ میں کہا گیا: ’ارشد ندیم قوم کا فخر اور ہمارے قومی ہیرو ہیں۔‘
General Qamar Javed Bajwa, COAS congratulates Arshad Nadeem for creating history with his exceptional performance in #CWG setting a new record. “Arshad Nadeem is pride of the nation and our national Hero” COAS pic.twitter.com/oh1BY5R59h
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 7, 2022
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی ارشد ندیم کو مبارکباد دی اور تبصرہ کرتے ہوئے کہا: ’جسم ٹوٹا ہوا تھا پر ہمت ہمالیہ سے بھی بلند تھی۔‘
Jism toota howa tha per himmat Himalaya se bhi buland thi.
— Babar Azam (@babarazam258) August 7, 2022
Salute to you my brother #ArshadNadeem for bringing another gold for Pakistan in #CommonwealthGames2022.
You made the nation proud. #PakistanZindabad pic.twitter.com/sJ0jQGOqnY
پنجاب پولیس نے بھی ارشد ندیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ انہوں نے قوم کا فخر بلند کیا ہے۔
Congratulations #ArshadNadeem.
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) August 7, 2022
You have made the whole Nation proud! pic.twitter.com/OkW210O6yK
ارشد ندیم کا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں سے ہے اور انہوں نے 2018 میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔