مایوس لوگوں کو ’آباد‘ کرنے والا برباد بینڈ

یہ بینڈ راولپنڈی آرٹ کونسل سمیت مختلف جگہوں اور ریستورانوں میں اپنے سُر بکھیرتا نظر آتا ہے۔

اسلام اباد سے تعلق رکھنے والے چھ نوجوانوں پر مشتمل صوفی بینڈ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے جسے برباد بینڈ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

یہ بینڈ راولپنڈی آرٹ کونسل سمیت مختلف جگہوں اور ریستورانوں میں اپنے سُر بکھیرتا نظر آتا ہے۔

یہ گلوکار صوفی میوزک سمیت پاپ میوزک کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

برباد بینڈ کب اور کیسے شروع ہوا؟

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

برباد بینڈ کے مینجر شاہ رخ کا کہنا کہ ’بینڈ کا آغاز چھ ماہ پہلے کیا ہے کیوں کہ بچپن سے مجھے اور میرے دوستوں کو بھی صوفی ازم سے کافی لگاؤ تھا اور آج کل صوفی میوزک کے ساتھ لوگوں کا بھی کافی لگاؤ ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم جب بھی اپنی پرفارمنس کا آغاز کرتے ہیں تو شائقین کی بھی یہی خواہش ہوتی ہے  کہ صوفی کلام سے شروعات کی جائے۔ لوگ کہتے ہیں کہ آپ نصرت  فتح علی خان کی قوالی سنا دیں۔‘

صوفی بینڈ کا نام برباد کیوں؟

شاہ رخ کہتے ہیں کہ ’یہ سوال کافی لوگ ہم سے کرتے ہیں کہ صوفی بینڈ کا نام برباد بینڈ کیوں ہے؟ اس کی حقیقت یہ ہے کہ زندگی میں کچھ لوگ مایوس ہو جاتے ہیں اور ہمت ہارتے ہیں کہ ہم محنت کرتے ہیں لیکن ہمیں ان کا صلہ نہیں مل رہا تو ہم ان لوگوں کو یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ زندگی میں ہمت کرو گے تو آگے بڑھو گے اور اگر آپ ایک ساتھ متحد ہوکر مل کر چلیں گے تو آپ کس طرح برباد سے آباد ہوسکتے ہیں۔‘

موسیقی آپ کا مستقبل نہیں

شاہ رخ کا کہنا ہے کہ ’بینڈ کے ساتھ ساتھ ایل ایل بی بھی کررہا ہوں تو گھر والے مجھے دیکھ کر ہمیشہ پریشان رہتے ہیں کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟  تم آخر ایک ایسی فیلڈ کو ٹائم دے رہے ہو جو آپ کا مستقبل نہیں۔ ان کو بس یہی ڈر محسوس ہوتا ہے کہ ایسا نہ ہو کہ میری پڑھائی ضائع ہو جائے، لیکن میں انہیں یہی کہتا ہوں کہ انشا اللہ ہم جلد کامیاب ہوکر کچھ کرکے دکھائیں گے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی موسیقی