ایلون مسک کا والدہ کو گیراج میں سلانے کا دفاع

ایلون مسک کے پاس ڈھائی سو ارب ڈالر کے اثاثے ہیں مگر وہ 50 ہزار ڈالر مالیت کے کرائے کے گھر میں رہتے ہیں۔

ایلون مسک اپنی والدہ مے مسک کے ہمراہ دو مئی 2022 کو نیویارک کے ایک میوزیم میں (اے ایف پی)

سپیس ایکس اور ٹیسلا کے ارب پتی بانی ایلون مسک کا کہنا ہے کہ جب ان کی والدہ ٹیکسس میں ان سے ملنے آتی ہیں تو وہاں ان کے قیام کے لیے بہترین جگہ ان کے گھر کا گیراج ہوتا ہے۔

74 سالہ مائے مسک نے ایک حالیہ انٹرویو میں سپیس ایکس کے سٹار بیس پر سونے کے کم پرتعیش انتظامات کا انکشاف کیا۔

دنیا کے امیر ترین شخص نے اس بارے میں نیویارک پوسٹ کے ٹویٹ کے جواب میں جواب دیا: ’جی ہاں، لیکن میں نے اس جگہ کو بہت تبدیل کیا ہے!‘

ایلون مسک، جن کے پاس 251 ارب ڈالر کی ذاتی دولت ہے، نے رواں سال کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ انہوں نے کیلیفورنیا سے ٹیکسس منتقل ہونے کے بعد اپنی تمام رہائشی جائیدادیں فروخت کر دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے آپ کو ’مریخ اور زمین‘ کے لیے وقف کرنے کی خاطر اپنی تمام مادی ملکیت ترک کر رہے ہیں۔

یہ ارب پتی شخص اب بنیادی طور پر ٹیکسس کے شہر بوکا چیکا میں سپیس ایکس کی عمارت کے قریب 50 ہزار ڈالر کرائے والے کے گھر میں رہتا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ دوستوں کے گھروں کے اضافی کمروں میں بھی قیام کرتے ہیں۔

مے مسک نے، جنہوں نے پانچ دہائیوں تک ماڈل کے طور پر کام کیا ہے، برطانوی اخبار دی ٹائمز کو بتایا کہ ان کے بیٹے کو ملکیت میں ’بالکل‘ دلچسپی نہیں ہے اور جب وہ آتی ہیں تو انہیں ’گیراج میں سونا پڑتا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے اخبار کو بتایا: ’آپ راکٹ سائٹ کے قریب فینسی گھر نہیں لے سکتے۔‘

 

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا