بنگلہ دیش کو شکست دے کر سری لنکا سپر فور مرحلے میں داخل

سری لنکا کی جانب سے نمایاں بیٹرز میں کوشل مینڈس نے 60 رنز بنائے اور دانس شناکا نے 45 رنز بنائے۔

سری لنکا کے بیٹرز اسیتھا فرنینڈو اور مہیش ٹھیکشانا یکم ستمبر 2022 کو ایشیا کپ ٹوئنٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کے میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دینے کے بعد فتح کا جشن منا رہے ہیں (تصویر: اے ایف پی)

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ بی کے میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو دو وکٹوں سے شکست دے دی ہے اور سپر فور مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔

دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں جمعرات کو سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ناک آؤٹ میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے تھے۔

سری لنکا کی اننگز

سری لنکا کی جانب سے نمایاں بیٹرز میں کوشل مینڈس نے 60 رنز بنائے اور دانس شناکا نے 45 رنز بنائے۔

سری لنکا کے دو بیٹرز کے علاوہ باقی سارے بلے باز زیادہ دیر کریز پر نہیں رک سکے اور باری باری پولین کی راہ دیکھتے رہے لیکن ریٹ میں خاطر خواہ کمی نہ آسکی۔

آخری دو اوور سے قبل بنگلہ دیش کا پلڑا بھاری نظر آ رہا تھا لیکن آخری کے دو اوورز کے دوران سری لنکا کے چھٹے، ساتویں اور آٹھویں بلے بازوں نے رنز بنانے جاری رکھے اور بالآخر آخری اوور میں نو بال کی صورت میں جیت سری لنکا کے نام ہوئی۔

بنگلہ دیش کی اننگز

بنگلہ دیش کے بیٹر عفیف حسین 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ مہدی حسن نے 38، محموداللہ نے 27  اورشکیب الحسن نے 24 رنز بنائے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا اور کرونارتنے نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

 سری لنکا اور بنگلہ دیش کو اپنے پہلے گروپ میچ میں افغانستان کے ہاتھوں  شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ میچ دونوں ٹیمیوں کے لیے اہم تھا کیوں کہ جیتنے والی ٹیم کو سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنا تھا جبکہ ہارنے والی ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر ہوجانا تھا۔

ایشیا کپ میں 6 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ ہے جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔

سپر فور مرحلے کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا جس میں بھارت کی ٹیم گروپ اے سے جبکہ افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں گروپ بی سے پہنچ چکی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ