ہر قسم کی خوبصورتی واقعی دیکھنے والے کی نظر میں ہے اور انسانی انفرادیت ہی ہے جو اس 'ایک' شخص کی تلاش کو مزید دلچسپ (اور مشکل) بناتی ہے۔
سائنس دانوں نے کئی دہائیاں گزار دی ہیں اس بات کی کھوج میں کہ ہم محبت میں کیوں پڑ جاتے ہیں، تاہم کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کی آپ کو ممکنہ امیدوار میں تلاش کرنی چاہیے جو یہ بتاتی ہیں کہ آپ کو ایک اچھا انسان مل گیا ہے۔
ڈیٹنگ ایپس کی آمد کا مطلب ہے کہ ایک اور محبت کی دلچسپی کبھی بھی دائیں سوائپ سے زیادہ دور نہیں ہے تاہم اس سے جڑے رہنا مشکل ہوسکتا ہے۔
لہذا اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ آیا آپ کو اپنے موجودہ ساتھی کے ساتھ مستقل رہنا چاہیے، تو ایک قدم پیچھے ہٹ کر اپنے آپ سے یہ پوچھنا مناسب ہوگا کہ آیا وہ نیچے دی جانے والی خصوصیات رکھتا ہے یا نہیں۔
اگر وہ ایسا نہیں کرتا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ آپ کے لیے نہیں ہے۔ لیکن اگر وہ ایسا کرتا ہے تو آپ کے ہاتھ ایک بہت اچھا شخص لگ گیا ہے۔
1۔ وہ ہوشیار (سمارٹ) ہیں
اگرچہ ہم میں سے کچھ فطری طور پر دوسروں کے مقابلے میں زیادہ ذہین ہوتے ہیں، فن لینڈ کے ہینکن سکول آف اکنامکس کی ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ آدمی جتنا ہوشیار ہوگا، اس کے بے وفا ہونے کا امکان اتنا ہی کم ہوگا۔ اس تحقیق کے مطابق زیادہ ذہین مردوں میں شادی کرنے اور شادی شدہ رہنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
لہذا اگر آپ کو خدشہ ہے کہ آپ کا بوائے فرینڈ آپ کے لیے بہت ذہین ہو سکتا ہے، الف) تو خوفزدہ نہ ہوں کیونکہ ذہانت ہی سب کچھ نہیں ہے اور ب) جان لیں کہ آپ کے پاس کوئی ایسا شخص ہو سکتا ہے جو آپ کے ساتھ وفاداری کا زیادہ امکان رکھتا ہو۔
2. وہ آپ کو ہنساتے ہیں
کسی ایسے شخص کو تلاش کرنا جس کے ساتھ آپ ہنس سکتے ہیں بہت اہم ہے- ویسے ہر کوئی اپنے والد کے لطیفوں پر آنکھیں گھماتا ہے، لیکن وہ آپ کو ہنسا دیتے ہیں، تو بس اتنا ہی اہم ہے۔
اور ایک مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ اگر مردوں کے پاس GSOH (گڈ سینس آف ہیومر) ہے تو ’ملاپ کی کامیابی‘ کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
3. وہ آپ کے کیریئر کی خاصی حمایت کرتے ہیں
ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ملازمت چھوڑنے کے دو تہائی خواتین کے فیصلوں میں شوہر فیصلہ کن عنصر ہوتے ہیں، اکثر اس وجہ سے کہ وہ اپنے بچوں کی پرورش کرنا بیویوں کا فرض سمجھتے ہیں۔
یہاں تک کہ جب مطالعے میں شامل خواتین نے اپنے شوہروں کو معاون قرار دیا تو انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مردوں نے اپنے کام کے نظام الاوقات کو تبدیل کرنے یا بچوں کی دیکھ بھال میں مزید مدد کرنے کی پیشکش سے انکار کر دیا۔
4. وہ آپ کے دوستوں اور خاندان کے ساتھ ویسا ہی برتاؤ کرتے ہیں جتنی آپ ان کے ساتھ کرتے ہیں
یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے کہ ایک عورت اپنے نئے مرد کے لیے اپنی سماجی زندگی کو ترک کر دیتی ہے۔ لیکن یہ شاذ و نادر ہی ہوتا ہے کہ ایک آدمی ایک بار تعلقات میں داخل ہونے کے بعد ایسا ہی کرتا ہے۔
درحقیقت، ایک حالیہ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ نوجوان مردوں کو خواتین کے ساتھ اپنے رومانوی تعلقات کے مقابلے میں اپنے مرد دوست کے ساتھ غیرجنسی تعلق سے زیادہ اطمینان حاصل ہوتا ہے۔ اگرچہ یہ واضح طور پر مضحکہ خیز ہے تاہم اپنی دوستیوں کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ لہذا اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ ایک ایسے شخص کے ساتھ ہیں جو نہ صرف یہ چاہتا ہے کہ آپ اپنے دوستوں سے ملنے کے لیے وقت نکالیں بلکہ انہیں جاننے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔
5. وہ جذباتی طور پر ذہین ہیں
اگر دقیانوسی تصورات پر یقین کیا جائے تو یہ خواتین ہیں جو ہمیشہ جذبات کے بارے میں بات کرنے کے لیے بے چین رہتی ہیں اور مرد نہیں کرتے۔ اگرچہ یہ یقینی طور پر درست نہیں ہے، یہ ضروری ہے کہ رشتے میں ہر فرد کی جذباتی ذہانت کی ایک خاص سطح ہو۔
مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں اپنے ساتھی کی رائے اور خیالات کو مدنظر رکھنے میں بہتر ہوتی ہیں جو کہ صحت مند تعلقات کے لیے ضروری ہے۔
6. وہ آپ کی رائے کا احترام کرتے ہیں، آپ کی باتوں کو سنتے ہیں
بند دماغ ہونا کوئی خاصیت نہیں ہے جو کسی خاص جنس کے لیے مخصوص ہو، لیکن اگر ایک آدمی کو یقین ہے کہ وہ ہمیشہ صحیح ہے اور وہ آپ کی دلیل پر کبھی غور نہیں کرے گا، تو یہ اچھی علامت نہیں ہے۔
The Seven Principles for Making Marriage Work کے مصنف ڈاکٹر جان گوٹ مین کے مطابق اگر کوئی مرد اپنی خاتون ساتھی کے اثر و رسوخ کو مسترد کرتا ہے تو یہ اس بات کی علامت ہو سکتی ہے کہ اسے طاقت کے مسائل ہیں۔
7. وہ کام کرنے کو تیار ہیں
یونیورسٹی آف ٹیکساس کی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ کامیاب ترین رشتے مطابقت پر نہیں بلکہ تعلقات کو کارآمد بنانے سے بنتے ہیں۔ مطالعہ کے مصنف ڈاکٹر ٹیڈ ہڈسن نے کہا، ’میری تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ناخوش اور خوش رہنے والوں کے درمیان معروضی مطابقت میں کوئی فرق نہیں ہے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
لہذا اگر آپ یا آپ کا ساتھی ہمیشہ اپنے رشتے کو دیرپا بنانے کا عہد کرنے کی بجائے اگلی بہترین چیز کی تلاش میں رہتا ہے، تو یہ اچھا نہیں ہو سکتا۔
8. وہ آپ کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہیں
چاہے جسمانی ورزش کی بات ہو یا جرمن تہوار اکتوبرفیسٹ کے سفر کے لیے جرمن زبان سیکھنا ہو، اس کے لیے ضروری ہے کہ ایک ایسا ساتھی ہو جو آپ کی کامیابیوں کا جشن منائے۔
لیکن یہ صرف آپ کو اچھا محسوس کرنے کے لیے نہیں ہے - The Journal of Personality and Social Psychology میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایسا کرنے والے جوڑے اپنے تعلقات سے زیادہ مطمئن تھے ان لوگوں کے مقابلے جنہوں نے منفی ردعمل کا اظہار کیا یا لاتعلق تھے۔
9. وہ آپ کی اقدار کا احترام کرتے ہیں
ایک مطالعہ کے مطابق زندگی میں ایک جیسا نقطہ نظر رکھنا ایک کامیاب رشتے کے لیے اہم ہو سکتا ہے۔ آپ کی شخصیتیں جتنی یکساں ہوں گی اتنا ہی زیادہ امکان ہے کہ آپ اسی طرح مسائل سے نمٹ سکیں گے۔
اگر آپ کی ترجیحات ایک جیسی ہیں تو آپ اور آپ کا ساتھی معاشرتی میل ملاپ سے لے کر ملازمت تک ہر چیز کے لیے یکساں نقطہ نظر کا اشتراک کریں گے، اور اس سے ایک دوسرے کے لیے احترام کی بلند سطح کا باعث بننے کا امکان ہے۔
یقیناً، اگر آپ کے ساتھی میں مندرجہ بالا تمام خوبیاں نہیں ہیں جس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ ضروری طور پر اسے فوری طور پر چھوڑ دیں۔ ہم سب ایک پارٹنر اور رشتے میں مختلف چیزیں تلاش کرتے ہیں۔
لیکن اگر وہ ان تمام خانوں کو پر کرتا ہے تو وہ ایسے شخص ہو سکتا ہے جس کے ساتھ رہا جاسکتا ہے۔
نوٹ: یہ مضمون سب سے پہلے 2018 میں شائع ہوا تھا۔
© The Independent